ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دریاؤں کے تحفظ کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر ایس)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 4:41PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے 13 بڑے دریاؤں یعنی ستلج، بیاس، راوی، چناب، جہلم، لونی، جمنا، مہانادی، برہم پترا، نرمدا، گوداوری، کرشنا اور کاویری کی بحالی کے لیے مارچ، 2022 میں جنگلاتی مداخلت کے ذریعے انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن(آئی سی ایف آر ای)، دہرادون  ذریعے تیار کردہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس(ڈی پی آر) جاری کی ہیں۔ پروگرام کی مداخلتوں میں درخت لگانے، کیچمنٹ ایریا میں مٹی اور نمی کے تحفظ کے کام اور گرین کور اور کاربن سنک کو بڑھانے، گاد کے بوجھ اور سیلاب کو کم کرنا اور زمینی پانی کے ریچارج وغیرہ کو بڑھانا کے لیے دریا کے محاذ کی ترقی شامل ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ڈی پی آر کے مطابق  ٹریٹمنٹ کے علاقے کی دریا وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

 

نمبر شمار

دریا

ٹریٹمنٹ ایریا

1

جہلم

80.85

2

چناب

91.07

3

راوی

88.23

4

بیاس

243.20

5

ستلج

312.00

6

یمنا

5,229.82

7

برہم پتر

592.60

8

لونی

702.25

9

نرمدا

800.30

10

گوداوری

849.23

11

مہانندی

1,460.00

12

کرشنا

2,315.44

13

کاویری

1,867.96

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8884


(ریلیز آئی ڈی: 1850175) وزیٹر کاؤنٹر : 139
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Telugu