جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جل جیون مشن کی صورتحال

Posted On: 08 AUG 2022 3:50PM by PIB Delhi

اگست 2019 سے، حکومت ہند، ریاستوں کے ساتھ شراکت میں، جل جیون مشن(جے جے ایم) کو نافذ کر رہی ہے تاکہ 2024 تک ہر دیہی گھر میں پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔

جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ پچھلے 35 مہینوں میں اب تک 6.70 کروڑ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، تین اگست، 2022 تک، ملک کے 19.11 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 9.93 کروڑ (51.99فی صد) گھرانوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔

جے جے ایم کی منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے پورے ملک میں تیز رفتاری کے ساتھ کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔جس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ ایکشن پلان(اے اے پی) کی مشترکہ بحث اور اسے حتمی شکل دینا، عمل آوری کا باقاعدہ جائزہ، ورکشاپس/کانفرنسز/ویبنارز کے ذریعے علم کا اشتراک اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے کثیر الضابطہ ٹیم کے فیلڈ وزٹ وغیرہ شامل ہیں۔ جے جے ایم  کے نفاذ کے لیے ایک تفصیلی عملی رہنما خطوط؛ دیہی گھرانوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے گرام پنچایتوں اور وی ڈبلیو ایس سی  کے لیے مارگدرشیکا اور آنگن واڑی مراکز، آشرم شالاؤوں اور اسکولوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی خصوصی مہم کے لیے رہنما خطوط ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کیے گئے ہیں، تاکہ جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں آسانی ہو۔ آن لائن نگرانی کے لیے، جے جے ایم -مربوط انتظامی اطلاعاتی  نظام (آئی ایم آئی ایس) اورجےجے ایم -ڈیش بورڈ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

اب تک گوا، تلنگانہ، ہریانہ او رانڈومان و نکوبار جزائر جزائر ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو اور پڈوچیری نے تمام گھرانوں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کی اطلاع دی ہے۔ دیہی گھرانوں وغیرہ میں نل کے پانی کے کنکشن کی ریاست/یو ٹی، ضلع اور گاؤں کے لحاظ سے صورتحال، جیسا کہ ریاستوں/یوٹیز کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے عوامی ڈومین میں ہے اور جے جے ایم  ڈیش بورڈ پر دستیاب ہے:

https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8883

 



(Release ID: 1850123) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Tamil , Telugu