جل شکتی وزارت
بیت الخلاء کی تعمیر پر خرچ کی گئی رقم
Posted On:
08 AUG 2022 3:43PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن (گرامین) (ایس بی ایم (جی) کے تحت تمام اجزاء / عوامل کے لیے مجموعی فنڈ مختص کیا جاتا ہے۔ 2016-17 سے 2019-20 تک ایس بی ایم (جی) کے لیے مختص شدہ مرکز کے حصص فنڈز کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
(کروڑ میں روپے)
مالی سال
|
مختص کیا گیا فنڈ
|
2016-17
|
10500.00
|
2017-18
|
16948.27
|
2018-19
|
23176.23
|
2019-20
|
11938.22
|
ایس بی ایم (جی) کے تحت، عام پروگرام کے فنڈز کے لیے، اجزاء/عوامل کے حساب سے اخراجات ریاستوں کی طرف سے آڈٹ شدہ اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹس(اے ایس اے ایز) میں مرکز اور ریاستی حصص دونوں کے لیے ایک مربوط انداز میں رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فراہم کردہ اے ایس اے ایز کے مطابق، 2016-17 سے 2019-20 کے دوران انفرادی گھریلو بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے کل 83,863.91 کروڑ روپے کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں سے مرکز کے حصہ کی رقم تقریباً 51,800 کروڑ روپے بنتی ہے۔
یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8882
(Release ID: 1850122)
Visitor Counter : 104