بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ اسکیمیں

Posted On: 08 AUG 2022 3:24PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  (ایم ایس ایم ای) کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ تین اگست 2022 تک ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ادیم رجسٹریشن پورٹل میں رجسٹرڈ اور درجہ بند ایم ایس ایم ای کے کل 99,58,903 میں سے 17,96,408 خواتین کی ملکیت والی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتیں ہیں۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت دو بڑی کریڈٹ اسکیمیں چلاتی ہے۔ پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) اور بہت چھوٹی اورچھوٹی  صنعتوں  کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس)  2008-09 میں پی ایم ای جی پی کے آغاز سے لے کر، 2 اگست 2022 تک، مجموعی طور پر 2,50,319 صنعت کار خواتین  کی مدد کی گئی ہے اور سال  2000 میں بہت چھوٹی اور  چھوٹی صنعتوں   کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے آغاز کے بعد سے 30جون 2020 تک کریڈٹ گارنٹی مجموعی طور پر 11,92,689 خواتین کو کریڈٹ گارنٹی  دی گئی ہے۔

حکومت سال 2000 سے بہت چھوٹی اورچھوٹی  صنعتوں   کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) چلا رہی ہے، تاکہ خواتین سمیت بہت چھوٹی اورچھوٹی  صنعتوں  کو کولیٹرل فری (بغیر گارنٹی) کریڈٹ فراہم کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت صنعت کار خواتین کو 5فیصد اضافی گارنٹی کوریج اور 5 لاکھ  روپےسے زیادہ  50 لاکھ روپے تک کے قرض کے لئے  گارنٹی فیس میں 0.15 فیصد اضافی رعایتیں ملتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 8893

                          



(Release ID: 1850052) Visitor Counter : 75


Read this release in: Telugu , English , Tamil