وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے اپنی سودیش درشن اسکیم (ایس ڈی ایس) کے تحت کوسٹل سرکٹ کی تھیم کے تحت 10 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 08 AUG 2022 4:13PM by PIB Delhi

سیاحت  کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ سیاحت کی وزارت اپنی ’سودیش درشن‘ اسکیم کے تحت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام خطے  کی  انتظامیہ/مرکزی ایجنسیوں وغیرہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو فنڈز کی دستیابی، مناسب مفصل پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) جمع کرانے، اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور پہلے جاری کردہ فنڈز کے استعمال وغیرہ سے مشروط منظوری دی جاتی ہے۔ وزارت سیاحت نے اپنی سودیش درشن اسکیم (ایس ڈی ایس) کے تحتوسٹل سرکٹ کی تھیم کے تحت  10 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے اب اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے تاکہ درج ذیل مقاصد کے ساتھ پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقام  پر مبنی نقطہ نظر تیار کیا جا سکے۔

(a)      مقامی معیشتوں میں سیاحت کی شراکت کو بڑھانا۔

(b)     مقامی کمیونٹیز کے لیے خود روزگار سمیت ملازمتیں پیدا کرنا۔

(c)      سیاحت اور مہمان نوازی میں مقامی نوجوانوں کی مہارتوں کو بڑھانا۔

(d)     سیاحت اور مہمان نوازی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بڑھانا۔

(e)      مقامی ثقافتی اور قدرتی وسائل کا تحفظ اور اضافہ کرنا۔

ملک میں کروز ٹورازم کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں سیکریٹری (سیاحت) بطور چیئرمین اور سیکریٹری (شپنگ) بطور شریک چیئرمین ہوں گے۔ ٹاسک فورس بندرگاہوں،  صحت، امور داخلہ، امور خارجہ کی وزارتوں، کسٹمز، سی آئی ایس ایف، ساحلی ریاستوں وغیرہ کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ کروز ٹورازم پر ٹاسک فورس کا 13 ویں 27 اپریل 2022 کو منعقد کی گئی تھی۔

پہلی انکریڈیبل انڈیا انٹرنیشنل کروز کانفرنس 14 سے 15 مئی 2022 کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔  اس کے علاوہ وزارت سیاحت ملک کے سیاحتی پروڈکٹس بشمول ساحلی سیاحت کو ایک جامع انداز میں فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اور مقامی بازاروں  میں مختلف پروموشنل سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ اس میں ’انکریڈیبل انڈیا‘ برانڈ لائن کے تحت میڈیا مہمات کی ریلیز، پروموشنل ایونٹس، سوشل میڈیا پروموشنز وغیرہ شامل ہیں۔ سیاحت کی وزارت اپنی ویب سائٹ www.incredibleindia.org کے ذریعے ساحلی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 8890


(Release ID: 1849996) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi