زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی بندو بست  کے لئےآئی سی  آر آئی ایس اے ٹی اورآئی سی اے آر کے درمیان شراکت داری

Posted On: 05 AUG 2022 4:00PM by PIB Delhi

آئی سی آر آئی ایس اے ٹی۔آئی سی اے آر کےباہمی تعاون کے منصوبے (2019-2023) میں تین تحقیقی پروجیکٹ شامل ہیں۔ان پروجیکٹوں میں سے ایک  اہم توجہ اناج کی پھلیوں (چنا، ارہر اور مونگ پھلی) اور خشک زمین کے اناج (جوار، باجرہ اور راگی) میں جینیاتی بہتری لاناہے  تاکہ ان کی پیداواری صلاحیت، موافقت اور معیار کی خصوصیات میں اضافہ کیا جاسکے۔خشک سالی کےخطرے والے ماحول میں باجرے کے تنوع کو بہتر بنانے کا ایک باہمی تعاون پرمبنی پروجیکٹ ستمبر 2021 میں مکمل کیاگیا ۔آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کئی آئی سی اے آر اداروں کے ساتھ ممکنہ تعاون کے لیے کام کرتا ہے تاکہ سائنس پر مبنی بارش کے پانی کی ذخیرہ کرنےاور مینجمنٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعہ خشک زمین کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***********

 

 

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.8848


(Release ID: 1849669) Visitor Counter : 95
Read this release in: Telugu , English , Marathi