سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں یونیورسٹی میں قومی ماہانہ سائنس میگزین ’’وگیان جٹارا‘‘ کے ڈوگری ورژن کااجراء کیا
Posted On:
07 AUG 2022 3:29PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں یونیورسٹی کے بریگیڈیئر راجندر سنگھ آڈیٹوریم میں باضابطہ طور پر قومی ماہانہ سائنس میگزین’’وگیان جٹارا‘‘کے ڈوگری ورژن کا اجراء کیا۔ وسیع پیمانے پر پڑھی جانے والی اس قومی ماہانہ سائنس میگزین کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند شائع کرتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس میگزین کا کشمیری ورژن جلد شروع کیا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سائنس کے ابلاغ کو فروغ دینے کے لیے مقامی زبانوں کے استعمال کی پرزور حمایت کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم انگریزی یا ہندی زبانوں سے ناواقفیت کی وجہ سے کسی نقصان کا سامنا کیے بغیر سائنس میں مقابلہ کرنے کے لیے ہر خواہش مند نوجوان کو یکساں موقع فراہم کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف اسٹریم میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے اپنی مادری زبان میں گریجویشن کرنے کے بعدحال ہی میں آل انڈیا مقابلوں میں ٹاپ کیا ہے اور چند سال پہلے آئی اے ایس/سول سروس امتحان میں پانچ ٹاپر میں سے ایک کی مثال دی، جنہوں نے بی اے تک کی پوری تعلیم تیلگو میڈیم میں کی تھی۔
جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امیش رائے، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین اور جموں یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے سابق ایچ او ڈی اور مشہور ڈوگری مصنف پروفیسر للت منگوترانے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور شمالی ہند کے تعلیمی مرکز کے طور پر جموں کی مجموعی ترقی کرنے کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دیگر مقامی زبانوں کے علاوہ ڈوگری زبان میں سائنس کی تعلیم کو فروغ دینے کے اقدام کی بھی ستائش کی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ علم اور ترقی کی ٹیکنالوجی پر مبنی دنیا میں ہم اس ملک کے نوجوانوں کو ان کی پسند کی زبان میں سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مناسب نصاب، ادب اور اختیارات فراہم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور انگریزی یا ہندی میڈیم کے طلباء کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پختہ یقین اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ 5 اگست 2019 کے تاریخی فیصلے کے بعد جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام ملک کی واحدریاست بن گئی ہے جس کے پاس پانچ سرکاری زبانیں یعنی انگریزی، ہندی، اردو، ڈوگری اور کشمیری ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب کہ یہ ایک قائم شدہ حقیقت ہے، کہ زبان کا سائنس میں امتیازی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور روس، جاپان اور چین جیسے ممالک انگریزی زبان کے علم کے بغیر سائنسی ترقی میں صف اول کے رہنما بنے ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں تضاد ہے یہ ہے کہ تقریباً دو صدیوں تک ہم نے لارڈ میکالے کی تعلیمی پالیسی پر عمل کیا جس کے نتیجے میں سائنس کی تمام اہم درسی کتابیں اورادب انگریزی زبان میں ہی دستیاب ہیں اور زیادہ تر اسی زبان میں پڑھی جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں، انہوں نے سائنس کے جاننے والے ڈوگری دانشوروں سے اظہار کے جوہر اور معنی پر سمجھوتہ کیے بغیر انگریزی زبان کی سائنس کی نصابی کتابوں کا ڈوگری زبان میں ترجمہ کرنے میں مددکرنے کی درخواست کی ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ امرت کال کے اگلے 25 سالوں میں جب ہندوستان عالمی سطح پر آگے بڑھے گا، تو یہ بنیادی طور پر ہماری سائنسی صلاحیت اور ہمارے اسٹارٹ اپس کی صلاحیت کی بنیاد پر ہوگا جولازمی طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گے۔ اس لیے اسٹارٹ اپس کی سائنسی صلاحیت کی تعمیر اور 30 سال کی عمر کے نوجوانوں پر،جن کے پاس 2047 تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے اور 25 سرگرم سال ہیں، توجہ مرکوز کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ ان نوجوانوں اور ان کی سائنسی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکتا ہے، چاہے وہ کسی بھی زبان میں بولتے یا پڑھتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ سائنس اور ٹکنالوجی کے فروغ پر وزیر اعظم مودی کا خصوصی زور نجی کمپنیوں کے لیے خلائی شعبے کو کھولنا، جوہری توانائی کے اقدامات میں مشترکہ کمپنیوں اور بہت ہی مختصر عرصے میں 100 یونیکورن (ایسی اسٹارٹ اَپ کمپنیاں جس کی پونجی ایک ارب ڈالر سے متجاوز ہو) کےساتھ 75,000 اسٹارٹ اپ کی شروعات جیسے انقلابی فیصلوں میں پوری طرح سے نظر آتا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں میں سائنس مواصلات اور تعلیم کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی کلیدی توجہات میں سے ایک ہے اور طلباء کو مقامی زبانوں میں سائنس کی نصابی کتابیں دستیاب کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن میں ماہرین کے ایک گروپ کو یہ کام سونپا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں ڈوگری زبان کے پوسٹ گریجویٹ ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور سائنس میگزین کے ڈوگری زبان میں موثر ترجمے کے لیے مسلسل تعاون کی اپیل کی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ جب روس، جاپان، جرمنی اور چین جیسے سب سے ترقی یافتہ ممالک اپنی مادری زبانوں میں بہترین سائنس لٹریچر اور پروجیکٹ حاصل کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہ جب ہم اپنی مادری زبان میں پڑھتے ہیں تو ہماری تعلیم مزید گہری ہو جاتی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر، نئی دہلی میں ماہانہ سائنس میگزین کا ہندی، اردو اور انگریزی میں اجراء کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8815
(Release ID: 1849605)
Visitor Counter : 148