مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی ٹی یو کے ایشیا اور اوشیانا خطے کے علاقائی معیار سازی فورم (آر ایس ایف) کا کل جناب دیوسنگھ چوہان کے ہاتھوں افتتاح
فورم میں 20 ممالک کے 250 سے زائد مندوبین شریک
فورم کی مصروفیات کے بعد 9؍ اگست 2022 سے 12 ؍اگست 2022 تک آئی ٹی یو- ٹی اسٹڈی گروپ 3 ریجنل گروپ ایشیا اینڈ اوشیانا (آئی ٹی یو- ٹی ایس جی 3 آر جی- اے او) کی میٹنگ ہوگی
Posted On:
07 AUG 2022 2:50PM by PIB Delhi
آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران تقریبات کے ایک حصے کے طور پر،وزارتِ مواصلات 8 اگست 2022 کو نئی دہلی میں ایشیا اور اوشیانا خطے کے لئے بین اقوامی ٹیلی کمیونیکیشنیونین کے علاقائی معیار سازی فورم (آر ایس ایف) کی میزبانی کر رہی ہے۔ فورم کا موضوع ’’ٹیلی مواصلات/اطلاعاتی و مواصلاتی تیکنالوجیوں کے انضباطی اور متعلق بہ پالیسی پہلو‘‘ ہے۔ اس مجلس کے بعد 09 اگست 2022 سے 12 اگست 2022 تک آئی ٹییو- ٹی اسٹڈی گروپ 3 ریجنل گروپ ایشیا اینڈ اوشیانا (آئی ٹییو- ٹی ایس جی 3 آر جی- اے او) کی چار روزہ میٹنگ ہوگی۔
علاقائی معیار سازی فورم کا افتتاح وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیوسنگھ چوہان کریں گے۔
علاقائی معیار سازی فورم خیالات کے تعمیری تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں معیار سازی کے موضوعات پر گفتگو ہوتی ہے۔ ان میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں جیسے پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی اور آئی ٹییو معیارات کے کردارمیں ہندوستان کے تجربے، ابھرتی ہوئے بازاروں میں ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال، ڈیٹا ویلیو چین اور ڈیجیٹل ہیلتھ کو تیار کرنے کے موضوعات شامل ہیں۔ پینل ڈسکشن کا مقصد مختلف ذیلی موضوعات کے تحت پالیسی اور انضباطی نقطہ نظر سے ایشیا اور اوشیانا خطے کے تجربے کے لئے ایک بصیرت فراہم کرنا ہے۔ علاقائی معیار سازی فورم سے 15 ممتاز مقررین خطاب کریں گے جن میں متعلقہ ماہرین، بین اقوامی تنظیموں، آئی سی ٹی سیکٹر اور حکومت ہند کے نمائندے شامل ہیں۔ فورم میں شرکت کا در آئی ٹییو کے رکن ممالک، شعبے کے ارکان، وانستگان اور تعلیمی اداروں اور کسی ایسے ملک کے کسی فرد کے لئے کھلا ہے جو آئی ٹییو کا رکن ہے اور جو آئی ٹییو کے کام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جو بین اقوامی، علاقائی اور قومی تنظیموں کے رکن بھی ہیں۔ علاقائی معیار سازی فورم میں 20 ممالک کے 250 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ آر ایس ایف میں ہونے والی بات چیت سے اہم نکات ایشیا اور اوشیانا کے آئی ٹییو- ٹی ریجنل گروپ کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے تاکہ ابھرتے ہوئے علاقوں میں معیارسازی پر مزید کام کیا جا سکے۔
ٹیلی مواصلات کا محکمہ اسی مقام پر ہندوستان کی مختلف اختراعی ڈیجیٹل مصنوعات/ خدمات سامنے لانے کے لئے ایک نمائش کی میزبانی بھی کرے گا۔
فورم کی مصروفیات کے بعد 09 اگست 2022 سے 12 اگست 2022 تک آئی ٹییو- ٹی اسٹڈی گروپ 3 ریجنل گروپ ایشیا اینڈ اوشیانا (آئی ٹییو- ٹی ایس جی 3 آر جی- اے او) کی میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ میں رکن ممالک اور آئی ٹییو- ٹی کے سیکٹر ممبران شرکت کریں گے جس میں میٹنگ کے 130 سےزائدشرکاءحصہلیں گے۔ ریجنل گروپ ایشیا اور اوشیانا کا اجلاس کووڈ-19 کی وجہ سے تین سال کے وقفے کے بعد روایتی طور پر ہو رہا ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد آئی ٹییو- ٹی اسٹڈی گروپ 3 کے معیارسازی کے کام میں حصہ لینا اور ایشیا اور اوشیانا خطے کے مفادات کو محفوظ بنانا ہے۔
ریجنل گروپ میٹنگ میں شرکت کرنے والے مندوبین کی استعداد کار بڑھانے کے لئے "معیارسازی میں تاثیر" ورکشاپ میں معیارسازی کے فرق کو ختم کرنے کی تربیت سے اس میٹنگ کا آغاز ہوگا۔ اس کی قیادت آئی ٹییو جنیوا کے مطالعاتی گروپوں کے سربراہ ڈاکٹر بلیل جموسی کریں گے۔
تقریبات میں جنیوا ہیڈکوارٹر سے آئی ٹییو ٹیم کے علاوہ آئی ٹییو کے علاقائی دفتر برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی ڈائریکٹر محترمہ اتسوکا اوکوڈا بھی شرکت کریں گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1849526)
Visitor Counter : 190