عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکمرانی کو ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے ساتھ ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی نے گورننس اصلاحات میں جدت بھی متعارف کروائی ہے
یہ مودی کے منتر ’’اصلاح(ریفورم)، کارکردگی(پرفورم) اور تبدیلی(چینج)‘‘کی کامیابی کی کہانی کا نچوڑ ہے
مرکزی وزیر نے اصلاحات میں مسلسل جدت طرازی کو اجاگر کرتے ہوئے، سنٹرل سیکرٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی) 2022 کا سولہواں ایڈیشن جاری کیا
2014 سےایک نئے ورک کلچر کے تحت، تمام وزارتیں پراجیکٹس کی مقررہ وقت میں تکمیل پر سختی سے عمل کر رہی ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
اس موقع پر، مرکزی سیکرٹریٹ میں فیصلہ سازی میں مہارت میں اضافہ کے لیے پہل کے اثر کی تجزیہ رپورٹ
(امپیکٹ ایویلیوایشن) رپورٹ برائے 2022، سوچھتا اسسمنٹ رپورٹ 2022 اورسی پی جی آر اے ایم ایس ماہانہ رپورٹ جولائی 2022 کا بھی اجراء کیا گیا
Posted On:
05 AUG 2022 5:09PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکمرانی کو ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کے علاوہ، وزیر اعظم نریندر مودی نے گورننس اصلاحات میں جدت بھی متعارف کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی کے منتر "اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی" کی کامیابی کی کہانی کا نچوڑ ہے۔
EZG0.jpg)
مرکزی سیکرٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی)2022 کے 16 ویں ایڈیشن کے آغاز کے بعد بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، وزیراعظم مودی کی قیادت میں اصلاحات میں مسلسل تجدید ہو رہی ہے۔ وزیراعظم حکمرانی سے متعلق تمام امور میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر مودی کی طرف سے نافذ کردہ گورننس اصلاحات میں کامیابی کی کچھ کہانیاں مرکز میں نقل کی جا رہی ہیں جیسے انٹرویوز کا خاتمہ، شکایات کا فوری ازالہ اور فرسودہ قوانین کو ختم کرنا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، 2014 کے بعد سے، جب سے وزیراعظم مودی نے مرکز میں چارج سنبھالا ہے، کام کے کلچر میں واضح تبدیلی آئی ہے اور تمام وزارتیں پروجیکٹس کی تکمیل میں ٹائم لائن پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ سی ایس ایم او پی 2022 کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، 2019 کے بعد، یہ مودی حکومت کے تحت اتنے کم وقت میں ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ تیار کردہ دوسرا دستور العمل ہے اور یہ اصلاحات میں تسلسل، مستقل مزاجی اور اختراع کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
شکایات کے ازالے میں نتیجہ خیزی اور پیداواری اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، عملہ کی مرکزی وزارت میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ( ڈی اے آر پی جی) ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرا ہے، جس کی تقلید کی بہت سی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپنے شکایات کے پورٹل کو مرکزی سی پی جی آر اے ایم ایس سے جوڑنے کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے بعد ایسی کئی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
سنٹرل سیکرٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر (سی ایس ایم او پی) 2022 کے 16ویں ایڈیشن کے اجراء کے علاوہ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سنٹرل سیکرٹریٹ 2022 میں فیصلہ سازی میں کارکردگی بڑھانے کے لیے پہل کی امپیکٹ ایویلیوایشن رپورٹ، سوچھتا اسسمنٹ رپورٹ اور ماہانہ رپورٹ 2022 کی اور جولائی 2022 رپورٹ کا اجراء کیا۔
8NR1.jpg)
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سینٹرل سیکرٹریٹ مینوئل آف آفس پروسیجر 2022 سی ایس ایم او پی کا 16 واں ایڈیشن ہے جو پہلی بار 1955 میں شائع ہوا تھا تاکہ اس کے سفر کو ڈیجیٹل مرکزی سیکرٹریٹ تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا، 16ویں ایڈیشن میں ڈیلی گیشن، ڈیسک آفیسر سسٹم کے آپریشنلائزیشن، سنٹرل رجسٹریشن یونٹس کی ڈیجیٹائزیشن اور ای-آفس ویور 7.0 کے نفاذ کے سلسلے میں خاموش تبدیلی کے حصے کے طور پر۔ "زیادہ سے زیادہ گورننس - کم سے کم حکومت" 4 جہتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
سوچھتا تجزیہ رپورٹ 2022 اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ سوچھتا مہم کے نتیجے میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے مجموعی عمل میں بہتری آئی ہے جس میں صفائی کے عمل کو اپنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ سوچھتا مہم کی سرگرمیاں تمام وزارتوں/محکموں میں 3 گھنٹے/ہفتے کے لیے باقاعدگی سے نافذ کی جاتی ہیں۔ مہم کی کامیابی کو جگہ کے موثر انتظام اور زیر التواء کے فرق کو کم سے کم کرنے سے نمایاں کیا گیا ہے۔ 12 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی اور 62 کروڑ روپے مالیت کا سکریپ ضائع کیا گیا ہے۔
CGSV.jpg)
ڈی اے آر پی جی کے سیکرٹری وی سرینواس نے کہا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس ماہانہ رپورٹ وزارتوں/محکموں کی متعلقہ کارکردگی کے ساتھ۔ساتھ حکومت ہند میں عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور حل کرنے کی نوعیت پر ایک جامع تجزیہ پیش کرنے کا ایک منفرد اقدام ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2022 میں 8539 اپیلوں کے ساتھ 68576 پی جی کیسز کا ازالہ کیا گیا۔ سی پی جی ایم آراے ایم ایس کی ماہانہ رپورٹ شکایات کے ازالے کے انڈیکس یا اشاریہ پر مشتمل ہے جو کہ وزارتوں/محکموں کو مجموعی معیار اور شکایات کے بروقت نمٹانے پر درجہ بندی کرتی ہے۔ جولائی 2022 کے مہینے کے لیے، محکمہ زمینی وسائل، محکمہ پبلک انٹرپرائزز اور محکمہ اخراجات جولائی 2022 کے لیے شکایات کے ازالے کے انڈیکس میں سرفہرست ہیں۔
تمام 4 رپورٹیں www.darpg.gov.in پر دستیاب ہوں گی ۔
اس لانچ کی تقریب میں ڈی اے آر پی جی کے تمام سینئر افسران، تمام نوڈل اپیلیٹ اتھارٹیز، تمام نوڈل شکایتی افسران اور حکومت ہند میں خصوصی سوچھتا مہم کے تمام نوڈل افسران نے شرکت کی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8782
(Release ID: 1849344)
Visitor Counter : 115