خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سیکس ورکروں کو با عزت زندگی گزارنے کے لئے موافق حالات پر این سی ڈبلیو کی جانب سے مشاورت کا اہتمام
Posted On:
05 AUG 2022 5:33PM by PIB Delhi
خواتین کی بہبود کے قومی کمیشن ( این سی ڈبلیو) نے سیکس ورکروں کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان کے حقوق کو عام دھارے میں لانے کے لئے سفارشات حاصل کرنے کی غرض سے ایک پروگرام ‘‘ سیکس ورکروں کو باوقار زندگی گزارنے کے لئے موافق حالات’’ کا اہتمام کیا۔
اس مشاورت کے ذریعے کمیشن نے سیکس ورکروں کو سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور اسے کس طرح اپنے تحفظ اور سیکس ورکروں کے بنیادی حقوق کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، ان معاملوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس موضوع پر بھی بات ہوئی کہ عوام کو سیکس ورکروں اور ان کے بچوں کے وقار کے بارےمیں کس طرح احساس دلایا جائے۔
نیشنل کمیشن فار ویمن کی چیئر پرسن محترمہ ریکھا شرما، محترمہ میتا راجیو لوچن، سکریٹری این سی ڈبلیو اور کمیشن کے دیگر اعلیٰ افسرانن اس موقع پر موجود تھے۔ ملک بھر سے متعلقہ فریقوں کو اس مشاور ت میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا تھا تاکہ سیکس ورکروں کے مسائل کو سمجھا جا سکے۔


محترمہ ریکھا شرما نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہکسی بھی عام شہری کی طرح سیکس ورکروں کو بھی تمام حقوق دیئے گئے ہیں اور وہ وقار کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی حقدار ہیں اور ان لوگوں کو پوری مدد اور مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی مشاورت کا مقصد سیکس ورکروں کو درپیش مسائل کو سمجھنا اور انہیں بہتر ادارہ جاتی مدد دینا اور ان کے حقوق کی حصولیابی کو یقینی بنانا ہے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس افسران کو اس جانب حساس بنانے کی ضرورت ہے ، کیونکہ سیکس ورکروں کے ساتھ ان کے رویے میں طاقت کا بیجا استعمال دیکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سیکس ورکروں اور ان کے بچوں کے لئے سماجی بہبود کی اسکیموں تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ، ماہرین نے شیلٹر ہومز کی مناسب دیکھ ریکھ اور نگرانی پر زور دیا، کیونکہ اس سے ہراساں کئے جانے کے واقعات کی گنجائش ہوتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کی بازآبادکاری جبری طور پر نہ کی گئی ہو اور سیکس ورکروں اور ان کے بچوں کو تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے تمام مواقع فراہم کئے جائیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1849158)
Visitor Counter : 4453