شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے لکھنؤ اور دہلی، بنگلورو، ممبئی، کولکتہ اور گوا کے درمیان 8 مربوط پروازوں کا افتتاح کیا


شہری ہوا بازی کی وزارت نے اڈان کے تحت اتر پردیش کو 63 روٹس الاٹ کیے ہیں۔ مستقبل میں 108 تک بڑھایا جائے گا: جناب سندھیا

اتر پردیش میں 5 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہوں گے: جناب سندھیا

Posted On: 05 AUG 2022 4:31PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے آج ایئر ایشیا کے ذریعے لکھنؤ اور دہلی، ممبئی، بنگلورو اور گوا کے درمیان براہ راست پروازوں کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QCWK.jpg

اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ ہوائی اڈے پر مہمان خصوصی تھے۔ افتتاح کے موقع پر، شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری شری راجیو بنسل ، جوائنٹ سکریٹری، ایم او سی اے محترمہ اوشا پادھی ، حکومت اتر پردیش کے چیف سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا،  اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ایس پی گوئل، ایئر ایشیا کے سی ای او اور ایم ڈی جناب سنیل بھاسکرن، اور شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت اتر پردیش اور ایئر ایشیا کے دیگر معززین  بھی موجود تھے۔

نئے فلائٹ روٹس کے آغاز پر بات کرتے ہوئے، جناب  جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ ایک ایئر لائن نے ایک شہر کو،  ہندوستان کے 5 شہروں سے 8 کنیکٹنگ فلائٹس کے ساتھ جوڑا ہے۔ میں اس کامیابی کے لیے ایئر ایشیا اور اتر پردیش کی حکومت کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ لکھنؤ اب 3 پروازوں کے ساتھ دہلی، 2 پروازوں کے ساتھ بنگلور، 1 پرواز کے ساتھ ممبئی، 1 پرواز کے ساتھ کولکتہ اور ایک دن میں 1 پرواز کے ساتھ گوا سے جڑا ہوا ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HI81.jpg

لکھنؤ اور دہلی، بنگلورو، گوا کے درمیان فلائٹ آج سے اور لکھنؤ اور ممبئی اور کولکاتہ کے درمیان یکم ستمبر 2022 سے مؤثر طریقے سے شروع ہوں گی۔

ریاست اتر پردیش میں شہری ہوا بازی کو فروغ دینے کے لیے ان کی وزارت کی طرف سے کیے گئے کام پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اڈان اسکیم کے تحت، ہم نے ریاست اتر پردیش کو 63 نئے روٹس الاٹ کیے ہیں۔ مستقبل میں ہم اسے 108 تک بڑھا دیں گے تاکہ شہری ہوا بازی، اتر پردیش کے کونے کونے تک پہنچ سکے۔ ہم نے اڈان اسکیم کے تحت اتر پردیش میں 18 ہوائی اڈوں کو بھی نشان زد کیا ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 1121 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ اتر پردیش میں 5 بین الاقوامی ہوائی اڈے ہوں گے جو بذات خود ملک میں ایک اہم مقام ہے۔ اتر پردیش کو اتم نربھر بھارت کی روشن مثال بنانا، وزیر اعظم کا خواب ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم جیور اور ایودھیا کے علاوہ چترکوٹ، مراد آباد، علی گڑھ، اعظم گڑھ اور شراوستی میں ہوائی اڈے تعمیر کر رہے ہیں‘‘۔

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (جنرل) ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا، ’’میں لکھنؤ کے لیے نئے فلائٹ روٹس شروع کرنے کے لیے ایئر ایشیا کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ اس کے علاوہ، میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اے ٹی ایف پر وی اے ٹی کم کرنے کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گا جس سے ریاست میں ہوائی رابطہ بڑھے گا‘‘۔

ایئر ایشیا (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ، ٹاٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس نے 12 جون 2014 کو ہندوستان میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا اور 18 مقامات پر ہندوستان بھر میں 50 براہ راست اور 100 مربوط راستوں پر پروازیں کیں۔

یہ نئے رابطے لکھنؤ اور ملک کے اہم شہروں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کریں گے اور اس سے خطے میں سیاحت، تجارت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ یہ لکھنؤ میں رہنے والے لوگوں کو سستی، وقت پر، محفوظ اور پریشانی سے پاک سفر کا تجربہ بھی پیش کرے گا۔

لکھنؤ اور کلیدی شہروں کے درمیان تجارتی پروازوں کا افتتاح آج 5 اگست 2022 کو ہو رہا ہے جو درج ذیل شیڈول کے مطابق میسرز ایئر ایشیا کے ذریعے چلائی جائے گی۔

TableDescription automatically generated

*****

U.No.8746

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1849033) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Telugu