امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دوردرشن کے سیریل ’’سوراج: بھارت کے سوتنترتا سنگرام کی سمگر گاتھا‘‘ کے اجراء اور خصوصی اسکریننگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بھارت ملک کی جدوجہد آزادی میں جانے انجانے اپنی جانوں کا نذانہ پیش کرنے والوں اور گزشتہ 75 برسوں میں ملک کی حصول یابیوں کا گن گان کرنے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں

اس کے ساتھ ہی، ہم امرت مہوتسو سے لے کر اپنی آزادی کی صد سالہ مدت کے دوران ایک عظیم بھارت بنانے کا عزم کر رہے ہیں، اور ہم ان قراردادوں کو پورا کرنے کے لیے مثالی کوششیں کرنے کے لیے اپنی پختہ آمادگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں

بھارت جو چھلانگ لگانے والا ہے، اس کے بعد بھارت کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، اس کوشش کے لیے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی قیادت میں دوردرشن نے سیریل ’’سوراج‘‘ کی 75 اقساط کی تیاری کا بیڑا اٹھایا ہے، یہ ایک بہت ہی دلیرانہ اقدام ہے

صرف آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن ہی بھارت کے احساس کا اظہار کر سکتے ہیں

دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو نے وقتاً فوقتاً مختلف قسم کے پروگراموں کے ذریعے ملک میں ہلچل مچائی ہے، جذبات کی آبیاری اور چینلائزنگ کی ہے اور آخرکار تخلیق کی طاقت کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا ہے

اگر ملک کے مستقبل کو عظیم بنانا ہے تو نوجوانوں میں بھارت کی عظیم تاریخ کے تئیں فخر کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا

بھارت میں لفظ سوراج کا مطلب صرف اپنی حکومت تک محدود نہیں ہے، بلکہ لفظ سوراج کا مطلب پورے بھارت کو خود مختار بنانا اور اپنے طریقے سے چلانا ہے

سو بھاشا، سو دھرم، سوا سنسکرتی اور ہمارے اپنے فنون بھی سوراج سے مراد ہیں اور جب تک ہم اس کو حقیقی معنوں میں نہیں سمجھیں گے، بھارت صحیح معنوں میں سوراج حاصل نہیں کرسکتا

اگر ہماری آزادی کے صد سالہ سال میں ہم اپنی زبانوں کو نہیں بچا سکتے، اپنی تاریخ اگلی نسل تک نہیں پہنچا سکتے اور اگر ہم اپنی ثقافت کو نہیں بچا سکتے جو ہزاروں سالوں سے چلی آرہی ہے تو کیا ہم سوراج حاصل کر پائیں گے؟

بھارت پر حکمرانی کرنے والوں نے ہمارے بہترین نظام کو تباہ کیا، وہ ہم پر تب ہی حکومت کرسکے جب انھوں نے ہمارے لوگوں میں احساس کمتری پیدا کیا، کیونکہ ہم ہر میدان میں ان سے بہت آگے تھے

بھارت جس نے دنیا کو گیتا، وید، عدد صفر اور فلکیات دی ہیں، ہم پر حکمرانی کرنے والوں نے بھی ہمارے علم کے بارے میں افسانہ طرازی کی کوشش کی، انھوں نے لوگوں میں ہماری زبانوں، ثقافت اور ہماری قابلیت کے تئیں احساس کمتری پیدا کیا

سیریل ’’سوراج‘‘ کا مقصد ہر احساس کمتری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور عوام میں فخر کا جذبہ پیدا کرنا ہونا چاہیے، تب ہی ہم سوراج کے مقاصد کو پورا کرسکیں گے اور یہ آزادی کا امرت مہوتسو کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ یہ سیریل ہمارے نوجوانوں کو متحرک کرے گا اور ان میں ہماری تاریخ کے تئیں فخر کا احساس پیدا کرے گا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم ایک عظیم بھارت کی تشکیل کی طرف تیز رفتاری سے آگے بڑھیں

Posted On: 05 AUG 2022 6:40PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دوردرشن کے سیریل ’’سوراج: بھارت کے سوتنترتا سنگرام کی سمگر گاتھا‘‘کے آغاز اور خصوصی اسکریننگ کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندر، پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب مینک کمار اگروال اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

MHA-1.jpeg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو نے وقتاً فوقتاً مختلف پروگراموں کے ذریعے جذبات کی آبیاری کرکے اور آخرکار تخلیقی قوتوں کو یکجا کرکے ملک میں ہلچل مچا ئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ صرف آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن ہی بھارت کے احساس کا اظہار کر سکتے ہیں۔

MHA-2.jpeg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے پروگرام کی اپنے آپ میں ایک خاص اہمیت ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، جو کہ قوم کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم ملک اور بیرون ملک اپنی آزادی اور گزشتہ 75 سالوں میں اپنی قومی کامیابیوں کا گن گان کررہے ہیں۔ لاکھوں لوگوں نے دانستہ یا نادانستہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ ہمیں اپنی آزادی ملے اور ہم انہیں بھی یاد کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ہم امرت مہوتسو سے لے کر اپنی آزادی کی صد سالہ مدت کے دوران ایک عظیم بھارت بنانے کا عزم کر رہے ہیں، اور ہم ان قراردادوں کو پورا کرنے کے لیے مثالی کوششیں کرنے کے تئیں اپنی پختہ آمادگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک جو چھلانگ لگانے والا ہے، اس کے بعد بھارت کو عظیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ دوردرشن نے وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی قیادت میں ’’سوراج‘‘ سیریل کی 75 اقساط کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔

MHA-3.jpeg

جناب امت شاہ نے کہا کہ بھارت میں لفظ سوراج کا مطلب صرف خود کی حکومت تک محدود نہیں ہے۔ لفظ سوراج سے مراد پورے بھارت کو آزاد بنانا اور اپنے معاملات کو اپنے طریقے سے چلانا ہے۔ لفظ سوراج کا مطلب ہے سو- بھاشا، سو- دھرم اور سو- سنسکرتی اور ہمارے اپنے فنون۔ جب تک ہم سوراج کی روح کو حقیقی معنوں میں نہیں سمجھیں گے، بھارت صحیح معنوں میں سوراج حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں سب نے قوم کو آگے لے جانے کی کوششیں کی ہیں۔ لیکن اگر ہم آزادی کے صد سالہ جشن کے موقع پر اپنی زبانوں کو نہیں بچا سکتے، اگر ہم اپنی تاریخ کو اگلی نسل تک نہیں پہنچا سکتے اور اگر ہم اپنی ثقافت کو نہیں بچا سکتے جو ہزاروں سالوں سے جاری ہے، تو کیا ہم سوراج حاصل کر سکتے ہیں؟  انھوں نے کہا کہ ہم پر حکمرانی کرنے والوں نے ہمارے بہترین ترقی یافتہ نظام کو تباہ کردیا۔ وہ ہم پر اسی وقت حکومت کرسکے جب انہوں نے ہم میں احساس کمتری پیدا کیا، کیونکہ ہم ہر میدان میں ان سے آگے تھے۔ ہم انسانی ہمدردی اور حکمرانی کی اقدار میں ان سے بہت آگے تھے۔ وہ بھارت جس نے دنیا کو گیتا، وید، عدد صفر اور فلکیات دی ہیں، ہم پر حکمرانی کرنے والوں نے بھی ہمارے پاس موجود علم کے بارے کے تئیں افسانہ طرازی کی کوشش کی۔ انھوں نے ہماری زبانوں، ہماری ثقافت اور حکومت کرنے کی ہماری صلاحیت کے بارے میں احساس کمتری پیدا کیا۔

MHA-4.jpeg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 75 ہفتے طویل ’’سوراج‘‘ سیریل کا ترجمہ تمام بھارتی زبانوں میں کیا جائے گا اور دکھایا جائے گا۔ سیریل کا مقصد ہر احساس کمتری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور اپنے لوگوں میں فخر کا جذبہ پیدا کرنا ہونا چاہیے، تب ہی ہم سوراج کے مقاصد کو پورا کر پائیں گے اور یہ آزادی کا امرت مہوتسو کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔ جناب شاہ نے تقریب میں موجود نوجوانوں سے کہا کہ جو لوگ اپنی تاریخ کے مثبت پہلوؤں کی ستائش نہیں کرتے، وہ کبھی بھی اپنے لیے ایک عظیم مستقبل نہیں بنا سکتے۔ اگر ملک کا مستقبل شاندار بنانا ہے تو ہماری عظیم تاریخ کے تئیں نوجوانوں میں فخر پیدا کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ یہ سیریل ہمارے نوجوانوں کو متحرک کرے گا اور ان میں ہماری تاریخ کے بارے میں فخر کا احساس پیدا کرے گا اور ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک عظیم بھارت کی تشکیل کی طرف تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8750



(Release ID: 1848907) Visitor Counter : 240


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Kannada