وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سمیدھا کا بالی، انڈونیشیا کا دورہ

Posted On: 05 AUG 2022 12:05PM by PIB Delhi

جنوب مشرقی بحر ہند میں بھارتی بحریہ کی طویل فاصلے کی تعیناتی کے حصے کے طور پر، آئی این ایس سمیدھا، 4 اگست سے 6 اگست 2022 تک پورٹ تان جنگ بے نووا، بالی کے دورے پر ہے۔ یہ بحری جہاز، بھارت کے یوم آزادی اور آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منانے کے موقع پر، براستہ پرتھ، آسٹریلیا ہوکر وہاں پہنچا ہے۔ بالی کے اس دورے کا مقصد، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانا، فوجی اشتراک میں اضافہ کرنا اور انڈونیشیا کی بحری فوج کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی ربط وضبط کو بہتر بنانا ہے۔ بالی میں اپنے قیام کے دوران، بحری جہاز آئی این ایس سمیدھا کے عملے کے ارکان انڈونیشیا بحریہ کے اپنے ہم منصب عہدیداروں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلہ خیال کریں گے اور کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INS_Sumedha_at_Bali__IndonesiaLOEU.jpg

2اگست 2022 کو انڈونیشیا کی بحریہ کے ایک باوقار بحری جہاز بالی پہنچنے سے قبل، آئی این ایس سمیدھا نے کے آر آئی سلطان حسام الدین کے ساتھ ایک بحری ساجھیداری مشق کا انعقاد کیا۔ ان فوجی مشقوں کی بدولت اپنے پیشہ ورانہ تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرانے اور دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان بحری تعاون واشتراک کو مستحکم بنانے کا ایک موقع فراہم ہوا ہے۔

آئی این ایس سمیدھا، اندرون ملک تیار کردہ ساحل سے دور گشت کرنے والا بحری فوج کا ایک جہاز ہے اور اسے آزادانہ طور پر کام کرنے اور بیڑے کی کارروائیوں کی معاونت کی غرض سے تعینات کیا جاتا ہے۔ یہ بحری جہاز وشاکھا پٹنم میں قائم بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے اور یہ مشرقی بحریہ کی کمان، کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی کارروائی جاتی کمان کے تحت کام کرتا ہے۔

*********

ش ح –  ع م– ع ر

U: 8722




(Release ID: 1848650) Visitor Counter : 136