وزارت دفاع

وزارتِ دفاع کی جانب سے منظور شدہ 9 نئے سینک اسکولوں میں تعلیمی سیشن کا آغاز


وزارت دفاع نے ساجھیداری طرز پر اضافی سات نئے سینک اسکول قائم کرنے کی منظوری دی

Posted On: 04 AUG 2022 7:30PM by PIB Delhi

ساجھیداری موڈ میں 100 نئے اسکول قائم کرنے سے متعلق حکومت ہند کی پہل کے تحت، سینک اسکولوں کی سوسائٹی نے پہلے دور میں 12 ایسے اسکولوں کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او اے) پر دستخط کئے ہیں۔ اس قسم کے دس اسکولوں میں سینک اسکولوں کے طریقے پر طلبا کے داخلے مکمل ہوجانے کے بعد، یکم اگست 2022 سے 9 اسکولوں میں تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ 6 ستمبر 2022 سے کرناٹک میں ایک اسکول میں کلاسز شروع ہوں گی۔باقی دو اسکولوں چونکہ گرین فیلڈ اسکول ہیں، اس لئے ان میں اگلے تعلیمی سیشن سے پڑھائی شروع ہونے کی توقع ہے۔

ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے، سینک اسکولوں کی سوسائٹی نے پہل کے دوسرے دور میں عارضی طور پر سات اضافی اسکولوں کی منظوری دی ہے۔ ان عارضی طور پر منظور شدہ سات اسکولوں میں سینک اسکولوں کی طرز پر داخلوں کا عمل شروع ہونے والا ہے اور تعلیمی سال کے اگست 2022 کے اواخر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ان نئے منظور شدہ اسکولوں میں داخلے اسی طرز پر کئے جائیں گے، جس طرز پر پہلے دور میں منظور شدہ اسکولوں میں کئے گئے ہیں۔ نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں کم از کم 40 فیصد سیٹیں، آل انڈیا سینک اسکول انٹرینس ایگزام (اے آئی سی سی ای ای) کی ای- مشاورت کے ذریعہ پُر کی جائیں گی، جبکہ لازمی تعلیمی استعداد کے حامل امیدوار اور 60 فیصد تک امیدواروں کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعہ منعقدہ ایک ٹیسٹ کے ذریعہ داخلہ دیا جائے گا۔

طلبا کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ان نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں داخلے سے متعلق عمل کی تاریخوں کی جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے ویب پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in/کو وزٹ کریں۔

دوسرے دور میں منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کی فہرست

نمبر شمار

ریاست

ضلع

اسکول کے نام

1

آندھرا پردیش

ایس پی ایس نلور

اڈانی کمیونٹی امپاورمنٹ فاؤنڈیشن

2

بہار

پٹنہ

کیشو سرسوتی ودیا مندر

3

گجرات

مہسانہ

دودھساگر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن

4

ہریانہ

روہتک

شری بابا مستھ ناتھ آیورویدک اینڈ سنسکرت شکشن سنستھان

5

کرناٹک

میسور

سوامی وویکانند یوتھ موومنٹ

6

کیرالہ

کوزی کوڈ

ویدویاسا ودیالایم سینئر سکینڈری اسکول

7

مہاراشٹر

سنگلی

ایس کے انٹرنیشنل اسکول

*********

ش ح –  ع م– ع ر

U: 8715



(Release ID: 1848639) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Marathi