اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی اسکیموں کے تحت استفادہ کنندگان

Posted On: 04 AUG 2022 6:06PM by PIB Delhi

پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) ایک سرپرست اسکیم ہے۔جو وزارت کی پانچ موجودہ اسکیموں یعنی ‘سیکھو اور کماؤ’ ،  یوایس ٹی ٹی اے ڈی ، ہماری دھروہر ، نئی روشنی اور نئی منزل  کو یکجا کرتی ہے ۔اس کا مقصد ہنر مندی ، تربیت ، قیادت ، صنعت کاری اور تعلیمی مدد فراہم کرکے  مخصوص شدہ گروپ کو فائدہ  پہنچانا ہے۔اس اسکیم کے نفاذ  کی منظوری دی جاچکی ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت ملک میں  اقلیتوں کو سماجی اقتصادی طوربااختیار بنانے کے لئے سیکھو اور کماؤ اور یوایس  ٹی ٹی اے ڈی  اسکیموں کا نفاذکرتی ہے۔سیکھوا ور کماؤ اسکیم   پلیسمنٹ سے منسلک ہنر مندی کے فروغ  کی ایک اسکیم ہے ،جس کی شروعات ستمبر 2013  میں کی گئی تھی اور اس کا مقصد مختلف جدید  / روایتی مہارتوں میں  اقلیتی نوجوانوں (14سے 45سال عمر کے افراد)  کی مہارتوں  کو اپگریڈ کرنا ہے۔ یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم کی شروعات  2015  میں کی گئی تھی  اور اس  کا مقصد اقلیتی برادریوں    کے ماسٹر  دستکاروں / کاریگروں   کی صلاحیت سازی  اور روایتی مہارتوں کو اپگریڈ کرنا ہے ۔ ان اسکیموں  کے استفادہ کنندگان کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

 

اسکیم

تربیت یافتہ استفادہ کنندگا ن کی تعداد

سیکھواور کماؤ

4,68,078

یوایس ٹی ٹی اے ڈی

23,130

 

 

 

 

 

 

پروجیکٹ کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں ( ای آئی ایز )کی جانب سے ان اسکیموں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ جن کو وزارت نے آر ایف  پی  (تجویز کی گزارش) کو مدعو کرکے  ایک شفاف عمل کے ذریعہ  پینل میں شامل کیا ہے۔نیتی آیوگ کے این جی او درپن پورٹل پر اندراج کے لئے پی آئی اے کو پابندکیا گیا ہے ۔ کارکردگی  کے موثر طریقے سے  ٹریک کرنے اور نگرانی کرنے کے لئے پی آئی اے کو اسکیم پورٹل پر مخصوص ڈیٹا سے متعلق اسکیم کو اپ ڈیٹ کرنے  کے لئے پابند  بنایا گیا ہے۔ پی آئی ایز  کے لئے استفادہ کنند گان کی بایو میٹرک حاضری کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے ۔وزارت نے سیکھو اور کماؤاسکیم کے استفادہ کنندگا ن کی براہ راست  رائے  حاصل کرنے کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کیا ہے۔اس کے علاوہ وزارت  ،استفادہ کنندگان کو  ٹیلی فون کال کے ذریعہ تربیتی  تصدیق بھی کراتی ہے۔  اسکیم  کی رہنما ہدایات کے مطابق تربیتی مراکز میں   جسمانی معائنہ / نگرانی کے دوروں  سے  حاصل تسلی بخش رپورٹس کی بنیاد پر قسطوں میں  پی آئی ایز کو فنڈ جاری کیا جاتا ہے۔

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔

*************

ش ح۔ع ح۔رم

(05-08-2022)

U-8710

 



(Release ID: 1848622) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Tamil