عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ حکومت نے سی ایس ای -2012 سے سول سروسز ایگزامینیشن (سی ایس ای -2012) کے ذریعےآئی ا ے ایس افسران کی سالانہ تعداد کو بڑھا کر 180 کر دیا ہے اور سی ایس ای -2020 سے آئی پی ایس  افسران کی تعداد 200 کر دی ہے


یکم جنوری، 2022 تک، مختلف ریاستوں میں آئی اے ایس  میں 1472 آسامیاں تھیں اور آئی پی ایس میں 864 آسامیاں

Posted On: 04 AUG 2022 2:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ حکومت نے سی ایس اے -2012 سے سول سروسز امتحان(سی ایس ای) کے ذریعے آئی اے ایس افسران کی سالانہ تعداد کو بڑھا کر 180 کر دیا ہے۔ اسی طرح سی ایس ای کے ذریعے آئی پی ایس افسران کی تعداد سی ایس اے -2020 سے بڑھا کر 200 کر دی گئی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، بسوان کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر براہ راست بھرتی (ڈی آر)آئی ای ایس  افسران کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی تھی کہ 180 سے اوپر کوئی بھی تعداد ہونے پر اے) معیار پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔ ب) ایلبی ایس این ا اے کی صلاحیت سے زیادہ اور؛ ج) آئی اے ایس افسران کے کیریئر کے اہرام میں بگاڑ کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر حکومت ہند میں اعلیٰ عہدوں کے لیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہی یکم جنوری  2022 تک  مختلف ریاستوں میں آئی اے ایس  میں 1472 اور آئی پی ایس  میں 864 آسامیاں تین۔    انہوں نے مزید کہا کہ خالی آسامیوں کی موجودگی اور فائلنگ ایک مسلسل عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ کیڈر میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)ہر سال آئی اے ایس  اور آئی یپ ایس  کے زمرے میں براہ راست بھرتی کی بنیاد پر خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے سول سروسز امتحان (ایس سی ای) کا انعقاد کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پروموشن کوٹہ میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس ای) ریاستی حکومتوں کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگیں کرتی ہے۔

********

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8679

 



(Release ID: 1848567) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi