سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

’’نشے سے آزادی‘‘ - قومی نوجوانوں اور طلباء کے باہمی تعامل پروگرام کا انعقاد

Posted On: 04 AUG 2022 5:13PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت ایک پرچم بردار مہم چلا رہی ہے جسے نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ 15 اگست 2020 کو ہندوستان کے 272 اضلاع میں شروع کی گئی تھی۔ جیسا کہ ہمارا ملک اس سال آزاد  ی کے 75 سال کا جشن مناتے  ہوئے  آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت چار اگست 2022 کو ’’نشے سے آزادی‘‘- قومی نوجوانوں اور طلباء کے باہمی تعامل پروگرام کا انعقاد کیا۔

 

 

آن لائن پروگرام کا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے عزت مآب مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار کی صدارت میں کیا تھا۔ پرتیما بھومک، عزت مآب وزیر مملکت برائے ایس جے اینڈ ای، جناب اے نارائن سوامی، عزت مآب وزیر مملکت برائے ایس جے اینڈ ای، شری رام داس اٹھاولے، عزت مآب وزیر مملکت برائے ایس جے اینڈ ای، شری آر سبھرامنیم، سکریٹری (ایس جے اینڈ ای)، سری سریندر سنگھ، ایڈیشنل۔ سکریٹری(ایس جے اینڈ ای) ، مسز رادھیکا چکرورتی، جوائنٹ سکریٹری (ایس جے اینڈ ای)  اور وزارت کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔ 75 یونیورسٹیوں اور 700 کے قریب اداروں نے آن لائن تقریب میں حصہ لیا جن میں ان کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور شناخت شدہ یونیورسٹیوں/ اداروں کے طلباء شامل ہوئے۔

 

اپنے کلیدی خطاب میں، عزت مآب مرکزی وزیر نے کہامنشیات کے استعمال کی خرابیاں ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کرنے والا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ کسی بھی نشیلی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یہ حکومت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی اور افراد کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو منشیات سے متعلق حساس بنائیں۔ نشا مکت بھارت ابھیان تقریباً دو سال قبل پندرہ اگست 2020 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں، خواتین اور کمیونٹی کی ایک ایسی فوج تیار کرنا ہے جو خود انحصاری اور مادے کے استعمال کے مضر اثرات سے باخبر ہوں۔ اس مہم نے اپنے اختراعی پروگراموں کے ذریعے نکڑ ناٹک، سائیکل ریلیوں، مقابلوں اور وال پینٹنگز کی شکل میں موجودہ سماجی حالات میں گھس کر ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔

اس انقلاب سے مزید توانائی حاصل کرنی چاہیے اور ایسی آگ پیدا کرنی چاہیے جو ان لوگوں کے لیے راستہ روشن کرے جو مادے کے استعمال کے عوارض سے متاثر ہیں۔ نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت، اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ہر کسی کو علاج اور بحالی تک رسائی حاصل ہو اور کسی کی بہتری کے لیے بغیر کسی امتیاز اور بدنامی کے ایک جامع ماحول پیدا کیا جا سکے۔ منشیات کے استعمال کے اس سماجی مسئلے کو ہمارے ملک کے تانے بانے میں روایتی طریقوں کے ذریعے بُنا گیا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر میڈیا چینلز کے ذریعے مقبول کیا گیا ہے جس نے اسے متاثرہ آبادی کی حالت زار کے لیے بے حس بنا دیا ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ سماجی مسائل کو ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن میں اجتماعی کوششوں سے  واقعی ایک ایسی قوم کا تصور کرتا ہوں جہاں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہم اس ابھیان کے ذریعے اٹھائے گئے ہر قدم کے ساتھ اس ویژن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 "انتظامیہ این ایم بی اے کے تحت تعلیمی اداروں کے ساتھ کس طرح مصروف عمل ہے" پر ایک پریزنٹیشن جناب پرتیک ہاجیلا، پرنسپل سکریٹری، سماجی بہبود محکمہ،  مدھیہ پردیش نے دی۔ جس میں بتایا گیا کہ انتظامیہ نے منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنج اور مدھیہ پردیش میں ابھیان کے تحت کس طرح کام کیا۔

 

 

اس کے بعد، ملک کے چاروں زونوں سے 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے اپنے خیالات اور ابھیان کے تحت ان کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ایچ ایم ایس جے ای نے کچھ طلباء کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے نشے سے آزادی آزادی حاصل کی تھی۔ ان طلباء نے این ایم بی اے کے تحت ان کے اداروں کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں پر غور خوض کیا۔ تقریب میں تقریباً ایک لاکھ طلباء نے شرکت کی۔

یہ 75 یونیورسٹیاں اور ان کے تحت 700 کے قریب ادارے دن بھر یعنی چار اگست 2022 کو آن لائن/آف لائن موڈ میں پروگرام منعقد کریں گے۔

مکمل تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/aug/doc20228480901.pdf

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8692



(Release ID: 1848566) Visitor Counter : 304


Read this release in: English , Hindi , Punjabi