عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈجیٹل سنٹرل سیکرٹریٹ کی طرف بڑھنے کے لیے ڈاکٹر جتیندر سنگھ پانچ اگست 2022 کو سی ایس ایم او پی کا آغاز کریں گے


سنٹرل سیکرٹریٹ میں فیصلہ سازی کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر اثرات کی تشخیصی رپورٹ، 2022 جاری کی جائے گی

صفائی کی تشخیصی رپورٹ 2022 جاری کی جائے گی

سی پی جی آر اے ایم ایس کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ 2022 جاری کی جائے گی

تمام وزارتوں/محکموں میں مرکزی رجسٹریشن یونٹس کو مکمل طور پر ڈجیٹل کیا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈجیٹل رسیدوں میں 891 فیصد کا اضافہ

تینتیس مرکزی وزارتیں/ محکمے ای-آفس ورژن 7.0 پر

جولائی 2022 میں 68576 پی جی معاملے نمٹائے گئے، وزارتوں/محکموں کے لیے شکایت کے ازالے کا اشاریہ شروع کیا جائے گا

Posted On: 04 AUG 2022 5:05PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی؛ارضیاتی سائنس؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل محکمہ انتظامیہ اصلاحات اور محکمہ عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی 4 اشاعتوں کو لانچ کریں گے۔

لانچ کی جانے والی اشاعتیں یہ ہیں:

 

1. سینٹرل سیکرٹریٹ آفس سسٹم رولز 2022

2. سنٹرل سیکرٹریٹ میں فیصلہ سازی کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر اثرات کی تشخیصی رپورٹ 2022

3. صفائی کی تشخیصی رپورٹ 2022

4. سی پی جی آر اے ایم ایس ماہانہ رپورٹ جولائی 2022

 

سینٹرل سیکریٹریٹ آفس سسٹم مینول 2022 سی ایس ایم او پی کا 16 واں ایڈیشن ہے۔ پہلا ایڈیشن 1955 میں ڈجیٹل سنٹرل سیکرٹریٹ کی طرف بڑھنے کے لیے شائع ہوا تھا۔ 16ویں ایڈیشن میں حکومت میں کارکردگی بڑھانے کے اقدامات اور زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کی خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر مرکزی سیکرٹریٹ میں شروع کی گئی انتظامی اصلاحات شامل ہیں۔ ”زیادہ سے زیادہ گورننس-کم سے کم حکومت“ کے حوالے سے جاری پر امن تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر 16ویں ایڈیشن میں عملے، وفد کی کمی، ڈیسک آفیسر سسٹم کو فعال کرنے، سینٹرل رجسٹریشن یونٹس کا ڈجیٹلائزیشن اور مختلف سطحوں پر ای-آفس ورژن 7.0 کے نفاذ پر توجہ دی گئی ہے۔

سنٹرل سیکرٹریٹ میں فیصلہ سازی کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر اثرات کی تشخیصی رپورٹ 2022 درج ذیل کامیابی کی کہانیوں پر روشنی ڈالتی ہے:

تمام رسیدوں کو ڈجیٹائز کرنے کے لیے ہائی ڈیوٹی اسکینرز سے لیس مرکزی رجسٹریشن یونٹس، وزارتوں/ محکموں میں ڈیجیٹل رسیدوں میں 891 فیصد اضافہ۔

تمام سطحوں پر عملے کی کمی کا جائزہ لینے اور 95 فیصد وزارتوں/ محکموں میں افسران کو کام کی تقسیم کے ساتھ تبدیلی کا عمل۔

90 فیصد وزارتوں/ محکموں میں مالی اختیارات کی منتقلی کی وجہ سے، وزارت/ محکمہ میں موجود مالی اختیارات کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ (جے ایس لیول) اور ہیڈ آف آفس (یو ایس لیول) کو سونپ دیا گیا ہے۔

ای-آفس کو تمام وزارتوں/ محکموں میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، 33 وزارتوں/ محکموں کو ای-آفس ورژن 7.0 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

صفائی کی تشخیصی رپورٹ 2022 نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سوچھتا ابھیان کے نتیجے میں، مرکزی وزارتوں/ محکموں کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے میں صفائی کے عمل کو اپنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ مجموعی عمل میں بہتری آئی ہے۔ سوچھتا ابھیان کی سرگرمیاں تمام وزارتوں/ محکموں میں 3 گھنٹے/ ہفتہ کے لیے باقاعدگی سے نافذ کی جاتی ہیں۔

سی پی جی آر اے ایم ایس ماہانہ رپورٹ عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور حکومت ہند میں وزارتوں/ محکموں کی متعلقہ کارکردگی کے ساتھ نمٹانے کی نوعیت پر ایک جامع تجزیہ پیش کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام ہے۔ سی پی جی آر ایم ایس کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2022 میں 8539 اپیلوں کے ساتھ 68576 پی جی معاملے نمٹائے گئے۔ سی پی جی آر ایم ایس کی ماہانہ رپورٹ شکایات کے ازالے کے اشاریہ پر مشتمل ہے جو شکایات کے مجموعی معیار اور بر وقت نمٹانے کی بنیاد پر وزارتوں/ محکموں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ جولائی 2022 کے لیے شکایات کے ازالے کے اشاریے میں محکمہ زمینی وسائل، محکمہ پبلک انٹرپرائزز اور محکمہ اخراجات سر فہرست ہیں۔

تمام 4 رپورٹیں www.darpg.gov.in پر دستیاب ہوں گی۔

 

************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8697


(Release ID: 1848538) Visitor Counter : 119


Read this release in: Punjabi , English , Marathi , Hindi