خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ شیلانگ کا شمال مشرقی خلائی ایپلی کیشنز مرکز (این ای ایس اے سی)، سن 2024 تک، شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں 110 پروجیکٹوں کو انجام دے گا


یہ پروجیکٹ زراعت، آبی وسائل، جنگلات اور ماحولیات، منصوبہ بندی ا ور ترقی، یو اے وی ریموٹ سینسنگ اور قدرتی آفات کے انتظامیہ کی معاونت کے شعبوں میں ہیں، جن میں  شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت، سائنس کے محکمے اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ فنڈنگ ہے

Posted On: 04 AUG 2022 2:32PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آراضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شیلانگ کا شمال مشرقی خلائی ایپلی کیشنز مرکز (این ای ایس اے سی)، سن 2024 تک، شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں 110 پروجیکٹوں کو انجام دے گا۔

راجیہ سبھا میں پیش کردہ ایک بیان میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ای ایس اے سی نے آٹھ ریاستوں کو نوڈل محکموں کے ذریعے،ایکشن کے پلان (پی او اے) کی تیاری کو مربوط کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ زراعت، آبی وسائل، جنگلات اور ماحولیات، منصوبہ بندی ا ور ترقی، یو اے وی ریموٹ سینسنگ اور قدرتی آفات کے انتظامیہ کی معاونت کے شعبوں میں ہیں، جن میں  شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت، سائنس کے محکمے اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ فنڈنگ ہے۔

ای ای ایس اے سی نے شمال مشرقی خطے کے لیے مندرجہ ذیل  ا ہم سنگ میل تیار اور حاصل کئے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  1. شمال مشرقی مقامی ڈیٹاریپوزٹری (این ای ایس ڈی آر) کا نظام
  2. ریشم اور باغبانی کی فروغ کے لیے ممکنہ علاقوں کی نشاندہی کرنا
  • iii. ریموٹ سینسنگ پر مبنی جنگلات میں کام کرنے کے منصوبے اور دریائی اٹلس
  • iv. شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام منصوبوں کی نگرانی اور جنگلات کے حقوق کے ریکارڈ (آر او ایف آر) کے سروے کے لیے جغرافیائی نظام
  1. آسام کے لیےسیلاب کی پیشگی وارننگ کا نظام (ایف ایل ای ڈبلیو ایس)، اور
  • vi. تربیت اور صلاحیت سازی، جس میں بی آئی ایم ایس ٹی ای سی خطے کے پیشہ ورافراد شامل ہیں
  1. امور داخلہ کی وزارت کی تجویز کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں کے درمیان، تنازعات کے حل میں  مدد کے لیے ، سیٹلائٹ امیجنگ پر مبنی معلومات۔

شیلانگ کا شمال مشرقی خلائی ایپلی کیشنز کا مرکز (این ای ایس اے سی)، شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے ساتھ مشترکہ طور پر  2000 میں قائم کیا گیا تھا۔ این ای ایس اے سی خلاء کے محکمے (ڈی ایس ایس) کے تحت  ایک خود مختار ادارہ ہے جو شمال مشرقی خطے کے فروغ کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے ماحصل اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ این ای ایس اے سی قدرتی وسائل کے انتظامیہ اور بنیادی ڈھانچے کی فروغ، تعلیم میں سیٹلائٹ کی مواصلات پر مبنی ایپلی کیشنز، صحت اور قدرتی آفات کے انتظامیہ کی معاونت اور تربیت نیز خلائی ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز میں  صلاحیت سازی کے لیے ریموٹ سینسنگ ایپلی کیشن پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔

*****

U.No.8672

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1848446) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi , Manipuri