بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی کے لئے عمدگی کا مرکز

Posted On: 04 AUG 2022 1:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند، کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے، این آئی ایف ٹی دہلی (ہب سینٹر) میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، نئی دہلی کے تکنیکی تعاون سے کھادی کے لیے ایک سنٹر آف ایکسیلنس (سی او ای کے) قائم کر رہی ہے اور گاندھی نگر، کولکتہ، شیلانگ اور بنگلورو میں اس کے چار مرکز ہیں جو  کھادی اداروں کو ہندوستانی اور عالمی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مختلف کھادی مصنوعات کو مؤثر طریقے سے ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور مارکیٹنگ کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہیں۔ پروجیکٹ کے تحت، سی او ای کے نے کھادی کے لیے ایک نالج پورٹل بنایا ہے جس میں خاکے کے ساتھ ڈیزائن اور  اس کی خصوصیات سے متعلق معلومات  نقل کی خاطر کھادی اداروں کے ذریعے دیکھنے کے لیے اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

منصوبے کے مقاصد یہ ہیں:

  1. موسم کے لحاظ سے رنگ کی پیشن گوئی/فیشن کے رجحانات کی بنیاد پر نئے کپڑے/مصنوعات کی تخلیق۔
  2. کھادی کے کپڑوں اور اعلی درجے کی گھریلو اور عالمی مارکیٹ کے لیے کپڑوں کے معیار کی تشہیر۔
  3. کھادی کے نئے کپڑوں اور مصنوعات کے ارد گرد دلچسپ بیانیہ تخلیق کرکے برانڈنگ اور تشہیر۔
  4. کھادی کی نئی مصنوعات کے لیے بصری تجارت اور پیکیجنگ کی تیاری۔
  5. کھادی فیشن شوز اور نمائشیں منعقد کرکے یا ان میں شرکت کرکے کھادی کی عالمی رسائی میں اضافہ کرنا۔

 

ملک بھر میں کام کرنے والے کھادی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے سی او ای کے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

 

وزارت نے کھادی کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام میں  20.00 کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے، جس میں سے  15.00 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں:

ضمیمہ

*************

( ش ح ۔ ع ح(

U. No. 8669



(Release ID: 1848295) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Bengali , Telugu