نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے آج نئی دلی میں منعقدہ ‘‘ہرگھر ترنگا’’  بائک ریلی میں شرکت کی


ترنگے کی طاقت سے 130 کروڑہندوستانیوں  کو متحد کرنے کا اظہار ہوتا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 03 AUG 2022 4:47PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈو نے  آج نئی دلی میں لال قلعہ سے انڈیا گیٹ  تک ارکان پارلیمنٹ  کی ‘‘ ہرگھرترنگا’’ بائک ریلی  کو جھنڈی دکھاکر  روانہ کیا۔

نوجوانوں کے امور  اور کھیل کود  کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر  نے بھی پورے جوش وخروش   کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ۔ ثقافت کی وزارت   نے ‘‘ ہر گھر ترنگا ’’ مہم  کے بارے میں بیداری  میں اضافہ کرنے کی غرض سے اس ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HJ57.jpg

اس تقریب میں کامرس  اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل  ، پارلیمانی  امور  کے وزیر جناب پرہلادجوشی  ،ثقافت  کے وزیر جناب کشن ریڈی ، خواتین اور بچوں کی بہبود  کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی ، پارلیمانی  اور ثقافت  کے وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال ، خارجی امور کے وزرائے مملکت   محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب وی مرلی دھرن  نے بھی  شرکت کی ۔ان کے علاوہ بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس تقریب میں  حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MM6Y.jpg

جناب انوراگ ٹھاکر ، اس  تقریب کے ایک حصے کے طورپر بائک پرسوار ہوئے ۔ جناب ٹھاکر نے   کہا کہ مختلف  مرکزی وزارتوں  ،  ارکان پارلیمنٹ  اور نوجوان لیڈرس، آنے والی نسلوں  کو یہ پیغام دینے کے لئے یکجا ہوئے کہ ہم ملک کو متحد رکھیں گے۔  بھارت کو آگے لے جائیں گے اور  بھارت کو  اور زیادہ مضبوط  بنائیں گے ۔ترنگے کی طاقت  ، 130 کروڑ ہندوستانیوں   کو متحد  کرنے سے  ظاہر  ہوتی ہے۔

آج ہم اپنے مجاہدین آزادی  کو خراج عقیدت  پیش کررہے ہیں اور ان کی یاد تازہ کررہے ہیں اور یہ یقینی بنارہے ہیں کہ اس آزادی کا امرت مہوتسو میں ہم آپس میں اتحاد قائم رکھنے اور ملک کی سلامتی  اور بھارت کی شان وشوکت میں اضافہ کرنے کی غرض سے کام کرتے رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VNUI.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044LCT.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MWS5.jpg

 

ہرگھر ترنگا مہم ، حکومت ہند کی ایک پہل ہے ۔اس کا مقصد بھارت کے شہریوں  اور قومی پرچم کےدرمیان  ذاتی وابستگی  کو پروان چڑھا ناہے ۔ اور جن بھاگیداری  کے جذبے  کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو  میں حصہ لینے کی غرض سے عام لوگوں   کے مابین   حب الوطنی  اور قومی جوش وخروش  کے احساسات کو مستحکم کرنا ہے۔

*************

ش ح۔ع م۔رم

U-8649

 


(Release ID: 1848292) Visitor Counter : 117