وزارتِ تعلیم

اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرامس

Posted On: 03 AUG 2022 4:01PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  تعلیم  کی وزارت  کے  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے 21 اگست، 2019 کو ایک مربوط ٹیچر تربیتی پروگرام  کے لئے نیشنل انیشیٹو فار اسکول ہیڈز اور ٹیچرز کی ہولیسٹک ایڈوانسمنٹ  (نشٹھا) قومی مشن کا  آغاز کیا  تاکہ ابتدائی سطح پر سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنا یا جاسکے ۔

اس مربوط ٹیچر تربیتی  پروگرام کا مقصد تقریباً 42 لاکھ پرائمری  اساتذہ اور اسکولوں کے سربراہان، ایس  سی  ای آر ٹیز اور  ڈی آئی  ای ٹیز کے فیکلٹی ممبران اور بلاک ریسورس کوآرڈینیٹرز اور کلسٹر ریسورس کوآرڈینیٹرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا  ہے۔ کووڈ  وبا کے پیش نظر ، 6 اکتوبر  2020  کو  ’نشٹھا-آن لائن‘ کا آغاز کیا گیا تھا اور ابتدائی سطح پر نشتھا کی بقیہ تربیت دکشا پلیٹ فارم پر اعلیٰ معیار کے پیشہ ورانہ طور پر تیار کردہ ای -مواد کا استعمال کرتے ہوئے این سی  ای آر ٹی  کے ذریعے آن لائن کی گئی تھی۔

2021-22 میں، پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری سطح کے اساتذہ کے لیے اساتذہ کے معیار میں بہتری اور طلباء کے سیکھنے کے نتائج پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نشٹھا کو بنیادی ،خواندگی اور اعداد و شمار اور ثانوی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔

سیکنڈری/سینئر سیکنڈری سطح کے اساتذہ کے لیے  29 جولائی  2021  کو نشٹھا دوئم  (ثانوی سطح)  کا آغاز  دکشا  پر  آن لائن شروع کیا گیا تھا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ثانوی سطح پر تقریباً 10 لاکھ اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کو شامل کرنا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے ایک پیکج تیار کیا ہے ،جس میں 13 آن لائن کورسز ہیں اور  جن میں 12 جنرک ماڈیولز اور 56 موضوع کے مخصوص ماڈیولز  بھی  شامل ہیں۔

نشٹھا سوئم فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نمریسی (ایف ایل این)  دکشا پلیٹ فارم پر 7 ستمبر  2021  کو    تمام ریاستتوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں  پری پرائمری سے پانچویں کلاس کے اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کے لیے آن لائن موڈ میں شروع کیا گیا تھا۔  نشٹھا سوئم میں  تقریبا  25 لاکھ  اساتذہ  اور  اسکولوں کے سربراہان کا احاطہ کیا گیا ہے  اور   اس مقصد کے لیے این سی  ای آر ٹی   کی طرف سے این  آئی پی  یو این بھارت مشن کے  مقاصد کے مطابق 12 آن لائن ماڈیولز پر مشتمل ایک خصوصی پیکیج وضع  کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ر۔ ق ر۔

(2022۔08۔04)

U- 8654



(Release ID: 1848265) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Manipuri