مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

دیہی فائبر نیٹ ورک

Posted On: 03 AUG 2022 3:18PM by PIB Delhi

ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) کو براڈ بینڈ کی کنیکٹی ویٹی فراہم کرنے کی غرض سے بھارت نیٹ پروجیکٹ کو مرحلہ وار نافذ کیاجارہا ہے۔ 25 جولائی 2022 تک ، اس پروجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر 178044 جی پیز کو سروس ریڈی بنا دیا گیا ہے۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کے دائرہ کار کو حال ہی میں توسیع دی گئی ہے جس میں اسے ملک میں جی پیز سے بالاتر آباد تمام گاؤوں  میں نافذ کیا گیا ہے، جس کی تکمیل کے لیے وقت  کی مدت 2025 تک کی گئی ہے۔ درج ذیل افعال پر اس پروجیکٹ کے نفاذ میں خاص طور پر اثر ڈالا ہے:

  1. بھارت نیٹ ایک چیلنج سے بھرپور پروجیکٹ ہے جس میں گرام پنچایتیں ملک کے دور دراز کے اور الگ تھلگ علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ جن میں مشکل ترین اور دشوار گذار پہاڑی سلسلے (پہاڑی / پہاڑی چٹانوں والے اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثر علاقوں سمیت) شامل ہیں۔
  2. بھارت نیٹ مرحلہ IIکے تحت 8 ریاستوں میں تقریباً 65000 جی پیز میں ، ریاست کے زیر قیادت ماڈل کے تحت ریاستی سرکاریں اس کا نفاذ کر رہی ہیں۔ اس کا نفاذ ہدف شدہ مقررہ وقت کی مدت کے ہم مطابق نہیں ہے کیونکہ ریاستی سرکاریں اس نفاذ کی ذمے دار ہیں۔
  • iii. یہ پروجیکٹ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کے باعث نقل وحرکت کی پابندیوں کی وجہ سے بھی بری طرح متاثر ہوا ہے نیز اس پر رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) مسائل کا بھی ایسا ہی اثر ہوا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھامیں مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے ایک سوال کے تحریری  جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8612

(ش ح - اع - ر ا)

 



(Release ID: 1848134) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Telugu