خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آنگن واڑی مرکزوں کی طرف سے فراہم کیے گئے راشن میں آیوش کے حصے کی شمولیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 1:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست، 2022 / مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم کے تحت سماج میں تغذیاتی طور طریقوں میں وقت پر پورے اترنے والے روایتی طور طریقوں کو آیوش فارمولوں اور آسان آیوروید طور طریقوں سے فروغ دیا جائے گا۔ جن کا مقصد ہاضمے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ، تغذایتی اجزا کو پچانا ، خون کی کمی کو دور کرنا اور بچوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے مجموعی تغذیے کے لیے تغذیے کی کمی کو دور کرنے میں مدد دینا ہے۔ 

گجرات میں جنوری 2022 سے حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں (چھ مہینے سے تین سال تک) کے لیے آزمائشی طور پر غذائی طور پر بھرپور بنائے گئے گھر لے جانے والے راشن میں آیوش کا حصہ شروع کیا گیا ہے۔  یہ پہل قدمی چھ ضلعوں جمنا نگر، دیو بھومی دوارکا، دانگ ، نرمدا، بھاونگر اور داہوڈ میں کی گئ ہے۔

یہ جانکاری خواتین  اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U – 8610


(ریلیز آئی ڈی: 1848089) وزیٹر کاؤنٹر : 133
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri , Gujarati