سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈاکٹر ویریندر کمار 4 اگست 2022 کو نشے کے نجات قومی نوجوان اور طلبا مذاکرات پروگرام کی صدارت کریں گے
آزادی کے امرت مہوتسو کو مد نظر رکھتے ہوئے نعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں 75 نامزد یونیورسٹیوں اور اداروں کے فیکلٹی ارکان اور طلبا کے ساتھ بات چیت ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 AUG 2022 3:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03اگست، 2022 / سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ’’نشے سے نجات‘‘ کی صدارت کریں گے جو نوجوانوں اور طلبا کی بات چیت کا قومی پروگرام ہے ۔ یہ پروگرام چار اگست 2022 کو صبح 10 بجے آن لائن وسیلے سے ایک اہم مہم نشا مکتی بھارت ابھیان این ایم بی اے کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 75 نامزد یونیورسٹیوں اوراداروں کے فیکلٹی ارکان اور طلبا مذاکرات کریں گے۔
دن بھر کی اس تقریب میں یہ ادارے بیداری سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کریں گے۔ ( آن لائن اور آف لائن موڈ)۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت بھارت کے 272 ضلعوں میں نشا مکت بھارت ابھیان این ایم بی اے کی ایک اہم مہم چلا رہی ہے۔ این ایم بی اے کا آغاز 15 اگست ، 2020 کو کیا گیا تھا اور یہ نشے سے نجات – نوجوانوں اور طلبا کے قومی پروگرام کے تحت 4اگست 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام آزادی کے امرت مہوتسو کےحصے کے طور پر منعقد کیا جائے گا ۔ اس میں 75 یونیورسٹیاں اور ادارے جنہیں وزارت نے نامزد کیا ہے مختلف سرگرمیاں انجام دیں گی۔
این ایم بی اے کی طرف سے شروع کی گئیں سرگرمیوں پر ایک مختصر فلم بھی آن لائن دکھائی جائے گی۔ مدھیہ پردیش کے سماجی بہبود کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری ایک پرزینٹیشن بھی دیں گے جس کا موضوع ہے ’’کس طرح انتظامیہ این ایم بی اے کےتحت تعلیمی اداروں کےساتھ سرگرم رہتا ہے۔ ‘‘
اس تقریب کی سرگرمیوں کو 4 اگست 2022 کو صبح دس بجے سے صبح گیارہ بجے کے درمیان سسکو ویب ایکس اور فیس بک پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ آپ اس میں فیس بک پر شرکت کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں جس کے لیے مندرجہ ذیل لنک ہے : https://fb.me/e/2EhTkZMT7
*****
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 8608
(ریلیز آئی ڈی: 1848079)
وزیٹر کاؤنٹر : 86