وزارت خزانہ
سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس نے کرنال، ہریانہ میں کچن لیب کا پردہ فاش کیا
Posted On:
03 AUG 2022 3:03PM by PIB Delhi
مخصوص معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس، نئی دہلی کے اہلکاروں نے 5 جولائی 2022 کو چھاپہ مارکر ایک خفیہ کچن لیب کا پردہ فاش کیا، جہاں ڈیفینوکسائلیٹ پر مشتمل منشیات تیار کی جا رہی تھیں۔ سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس، نئی دہلی کے انسدادی اور انٹیلی جنس سیل، نے ڈائیفینوکسائلیٹ پر مشتمل نارکوٹکس پاؤڈر کی ایک خفیہ کچن لیب کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی تھیں، جو ایک رہائشی کمپلیکس کے مکان نمبر 323، سیکٹر-6، کرنال، ہریانہ میں چلائی جا رہی تھی۔
اس معاملے میں ایک شخص یعنی منوج کمار ولد شری گلشن کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 45.855 کلوگرام ڈیفینوکسائلیٹ ملی ہوئی تیار ڈرگ،7.240 کلوگرام ڈیفینوکسائلیٹ گولیاں لوز شکل میں اور 19,000 نیمیسولائیڈ کی گولیاں برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔ نمیسولائڈ کی گولیاں منشیات کے پاؤڈر میں مسالے کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔
ڈیفینوکسائلیٹ ایک نشہ آور دوا ہے اور اس کی تجارتی مقدار 50 گرام ہے، جیسا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کی کارروائی میں ماڈرن میڈیکل اسٹور، نسنگ، کرنال کے مالک جناب مہیش کمار ولد موہن لال جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس غیر قانونی مینوفیکچرنگ کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے ، 7 جولائی 2022 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ8 جسے سیکشن 21، 25، 27 اے، 28، 29، 30 اور 35 کے ساتھ پڑھا جائے، کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وہ مختلف ریاستوں کو نشہ کرنے کے مقصد سے ڈیفینوکسائلیٹ پر مشتمل نشہ آور پاؤڈر فروخت کرنے کے کام میں ملوث تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
نارکوٹکس کمشنر جناب راجیش فتے سنگھ ڈ ھابرے نے کہا کہ سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس جلد ہی منشیات کے اہم سپلائر کا پتہ لگالے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8603
(Release ID: 1848075)
Visitor Counter : 130