امور داخلہ کی وزارت
پولیس فورس کی جدید کاری (ایم پی ایف)
Posted On:
03 AUG 2022 3:51PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 2021-22 سے 2025-26 تک کے پانچ سالوں کے دوران لاگو کرنے کے لیے ’پولیس فورسز کی جدید کاری‘ کی بنیادی اسکیم کے تحت 15 ذیلی اسکیموں کو منظوری دی ہے جس کی کل مرکزی لاگت 26,275 کروڑ روپے ہے۔ ان ذیلی اسکیموں میں سے ایک اسکیم ’پولیس کی جدید کاری کے لیے ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی مدد‘ کے لیے اسکیم کی مدت کے دوران آنے والی لاگت 4846 کروڑ روپے ہے۔ موجودہ مالی سال 2022-23 کے لیے اس ذیلی اسکیم کے تحت ریاست کے لحاظ سے مختص فنڈ کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
ریاست
|
2022-23
|
1
|
آندھرا پردیش
|
17.73
|
2
|
اروناچل پردیش
|
3.26
|
3
|
آسام
|
11.64
|
4
|
بہار
|
27.14
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
11.01
|
6
|
گوا
|
2.79
|
7
|
گجرات
|
26.67
|
8
|
ہریانہ
|
11.96
|
9
|
ہماچل پردیش
|
4.34
|
10
|
جھارکھنڈ
|
11.87
|
11
|
کرناٹک
|
19.19
|
12
|
کیرالہ
|
18.59
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
25.15
|
14
|
مہاراشٹر
|
36.24
|
15
|
منی پور
|
4.10
|
16
|
میگھالیہ
|
3.29
|
17
|
میزورم
|
2.74
|
18
|
ناگالینڈ
|
3.57
|
19
|
اوڈیشہ
|
13.91
|
20
|
پنجاب
|
11.18
|
21
|
راجستھان
|
21.18
|
22
|
سکم
|
2.43
|
23
|
تمل ناڈو
|
44.04
|
24
|
تلنگانہ
|
14.32
|
25
|
تریپورہ
|
3.91
|
26
|
اتر پردیش
|
56.62
|
27
|
اتراکھنڈ
|
5.43
|
28
|
مغربی بنگال
|
23.49
|
29
|
انڈمان و نیکوبار
|
0.86
|
30
|
چنڈی گڑھ
|
1.00
|
31
|
دادرہ و نگر حویلی اور دمن و دیو
|
0.66
|
32
|
دہلی
|
10.69
|
33
|
جموں کشمیر
|
6.65
|
34
|
لداخ
|
0.66
|
35
|
لکشدیپ
|
0.58
|
36
|
پڈوچیری
|
1.12
|
|
ذیلی میزان
|
460.00
|
|
پولیس اصلاحات وغیرہ کے لیے مراعات کے لیے رکھے گئے فنڈ
|
160.45
|
|
مجموعی میزان
|
620.45
|
حکومت ہند نے ’پولیس فورسز کی جدید کاری‘ کی بنیادی اسکیم کے تحت ’فارنسک صلاحیتوں کی جدید کاری کی اسکیم (ایس ایم ایف سی)‘ کو بھی منظوری دی ہے۔ اس ذیلی اسکیم کا مقصد مشینری اور آلات کی جدید کاری، تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی اور لیبارٹریوں میں سہولیات کی جدید کاری کے ذریعے بر وقت تفتیش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں آپریشنل طور پر آزاد اور اعلیٰ معیار کی فارنسک سائنس کی سہولیات کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔
’پولیس فورسز کی جدید کاری‘ کی بنیادی اسکیم کے تحت، ’نشہ پر قابو پانے کے لیے ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی مدد‘ کی اسکیم کو 2021-22 سے 2025-26 تک 05 سال کی مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے جس پر 50 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ استعمال اور بچت کی بنیاد پر، اسکیم کے اخراجات پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 8620
(Release ID: 1848064)
Visitor Counter : 105