عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جناب پروین کمار سری واستو اور جناب اروند کمار نے آج ویجیلنس کمشنر کے طور پر حلف لیا

Posted On: 03 AUG 2022 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست، 2022 / جناب پروین کمار سری واستو اور جناب اروند کمار نے آج ویجیلنس کمیشنر کے طور پر حلف لیا ۔ انہیں نئی دلی میں سترکتا بھون میں مرکزی ویجیلنس کمیشن کے دفتر میں مرکزی ویجیلنس کمیشنر جناب سریش این پٹیل نے حلف دلایا۔ انہیں صدر جمہوریہ نے 21 جولائی 2022 کو مرکزی ویجیلنس کمیشنرز کے طور پر مقرر کیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں ڈی او پی ٹی  کے سکریٹری ، سی بی آئی کے ڈائریکٹر ، سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹر ، ڈی او پی ٹی کے اسٹیبلشمنٹ آفیسر ، سی وی سی کے سکریٹری اور ڈی او پی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری نے شرکت کی۔

جناب پروین کمار سری واستو 1988 کے بیچ کے ، آسام – میگھالیہ کاڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ حکومت ہند کے تحت اپنے خدمات کے دوران انہوں نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کے تحت ڈائڑیکٹر کے طور پر خدمات میں تجارت سے متعلق بات چیت میں اور کامرس کے محکمے کے ڈپٹی سکریٹری کے طور پر کارکردگی انجام دی۔ انہوں نے آر آئی ٹی ای ایس لمیٹڈ میں چیف ویجیلنس افسر اور جواہر لعل نہرو نیشنل اربن ری نویبل مشن کے مشن ڈائریکٹر کےطور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

جناب پروین کمار سری واستو نے وزارت داخلہ میں خصوصی سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر اپنی مدت کار میں انڈین پولیس سروس اور مرکزی مسلح پولیس دستوں کے جنرل ایڈمنسٹریشن  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق امور کا چارج سنبھالا ہے۔

جناب اروند کمار آسام اور میگھالیہ کاڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں، جنہوں نے 30 جون ، 2019 سے 30 جون 2022 تک انٹلی جنس بیورو کے 27ویں ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے انٹلی جنس بیورو میں 1991 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے رسیا کے شہر ماسکو میں بھارت کے سفارتخانے میں پہلے سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اپنی مدت کار میں انہوں نے قومی سلامتی کے امور کے سلسلے میں بہت سی ذمہ داریاں نبھائیں۔ جن میں وی آئی پی سکیورٹی ، بائیں بازو کی انتہا پسندی اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔

انہیں 2003 میں ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے باوقار انڈین پولیس میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے بعد انہیں 2009 میں امتیازی خدمات کے اعتراف میں پرسیڈینٹ کا پولیس میڈل بھی دیا جاچکا ہے۔

مرکزی ویجیلنس کمیشن کے قانون ، 2003 میں ایک مرکزی ویجیلنس کمیشنر اور دو ویجیلنس کمشنرز کے تقرر کے لیےکہا گیا ہے۔ ویجیلنس کمیشنر کے عہدے کی مدت 4 سال  ہوتی ہے یا وہ عہدے پر رہتے ہوئے  اس کی عمر 65 سال  ہو جائے۔

اس سے پہلے آج صدر جمہوریہ نے راشٹر پتی بھون میں جناب سریش این پٹیل کو مرکزی ویجیلنس کمیشنر کے عہدے کا حلف دلایا۔ جناب سریش این پٹیل کو 29 اپریل 2020 کو ویجلینس کمیشنر مقرر کیا گیا تھا اور وہ 24 جون ، 2021 کو مرکزی ویجیلنس کمیشنر کے طور پر کارکردگی انجام دے رہے تھے۔

**********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔ 

U - 8604



(Release ID: 1848035) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi