ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھ ساگر، سرکشت ساگر مہم

Posted On: 03 AUG 2022 12:23PM by PIB Delhi

ارضیاتی  سائنس  کے وزیر مملکت (آئی/سی) اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ ‘‘سوچھ ساگر، سرکشت   ساگر/ صاف ساحل  محفوظ سمندر’’  مہم اجتماعی کارروائی کے ذریعے سمندری صحت کو بہتر بنانے کے لیے شہریوں کی قیادت میں چلنے والی  75 روزہ مہم ہے۔ مہم 5 جولائی 2022 کو شروع ہوئی اور اس کے 3 اسٹریٹجک بنیادی اہداف ہیں جن کا مقصد  طرز عمل میں تبدیلی کے ذریعے  انقلابی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ ہے۔ مہم کے تین بنیادی اہداف ہیں 1. ذمہ داری  قبول  کریں 2. گھر میں فضلہ کو الگ کریں اور 3.  کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگائیں۔

 

یہ تقریب ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ساتھ واقع ہورہی ہے۔ ساحلی صفائی مہم ملک بھر کے 75 ساحلوں پر ساحلی پٹی کے ہر کلومیٹر کے لیے 75 رضاکاروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔ مہم کا اختتام 17 ستمبر 2022 (بین الاقوامی ساحلی صفائی دن) کو ساحل کی صفائی کے سب سے بڑے پروگرام کے ساتھ ہوگا جس میں ہندوستان کی 7500+ کلومیٹر ساحلی پٹی میں  75 ساحلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

 

اس مہم میں دیگر سرکاری محکموں، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ار ضیاتی  سائنسز کی وزارت(ایم او ای ایس) ، ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت(ایم او ای ایف سی سی) ، تعلیم کی وزارت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، جل شکتی کی وزارت، ماہی پروری اور حیوانات کی وزارت، قومی خدمت اسکیم، (این ایس ایس)، انڈین کوسٹ گارڈ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، پریوارن سنرکشن گاتی ودھی(پی ایس جی) شامل ہوں گی۔

 

اس پروگرام کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پورے ہندوستان میں 75 ساحلوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور تمل ناڈو سے تقریباً 8 ساحلوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ ساحلوں کی مکمل فہرست ضمیمہ میں درج ہے۔ ساحل سمندر کی صفائی کی بڑی سرگرمیاں 17 ستمبر 2022 کو کی جائیں گی۔ مہم سے پہلے کی سرگرمیاں 05 جولائی 2022 کو شروع ہو چکی ہیں۔

 

مہم کے کلیدی شراکت داروں  میں مقامی کمیونٹیز  جو معاش کے لیے سمندروں اور ساحلوں پر انحصار کرتی ہیں، اسکول اور کالج کے طلباء، نوجوان اور عام شہری شامل ہیں۔ مہم کلیدی پیغامات کی ترسیل کے لیے ورچوئل اور بذات خود حاضری والے دونوں فارمیٹس کو یکجا کرے گی اور  اپنے معینہ سامعین کو طرز زندگی اور طرز عمل میں تبدیلیاں لانے کے عمل  میں  شامل  کرے گی جو ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دیتے ہیں۔ ورچوئل سرگرمیوں کی مثالوں میں کوئز،  عہد اور چیلنجز شامل ہیں۔ جسمانی سرگرمیوں میں ریلیوں، اسکٹس اور مقابلے وغیرہ کے ساتھ ساحل سمندر کی اصل صفائی شامل ہوگی۔

 

یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اور طویل ترین ساحلی صفائی کی مہم ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ اس مہم کے ذریعے عوام میں بڑے پیمانے پر رویے کی تبدیلی کا مقصد اس بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے کہ پلاسٹک کا استعمال ہماری سمندری زندگی کو کس طرح تباہ کر رہا ہے۔ مہم کے بارے میں بیداری پھیلانے اور عام لوگوں کے لیے 17 ستمبر 2022 کو ساحل سمندر کی صفائی کی سرگرمیوں کے لیے رضاکارانہ رجسٹریشن کے لیے ایک موبائل ایپ ‘‘ایکو مترم’’ شروع کی گئی ہے۔ پروگرام کا ہدف 1500 ٹن سمندری کچرے کو سمندری ساحلوں سے  ہٹانا ہے، جو کہ سمندری  حیوانات اور نباتات اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا  راحت افزا قدم ہوگا۔

 

ضمیمہ

 

ساحلوں کی فہرست

 

ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

ساحلوں کے نام

ریمارکس

دمن

دیوکا بیج

دمن

جامپور بیج

Maharashtra

جوہوبیج

ممبئی

گرگاؤں چوپاٹی

منڈاوی بیج

رتنا گری

مالکنڈا بیج

مرود

رائے گڑھ

چیکھالی

پال گڑھ

گوا

میرا مار

پنجی

 

بائینا

واسکو

 

بوگ بالو

 

ویل ساؤ

جنوبی گوا

 

کولبا بیج

کرناٹک

پنارپور بیج

منگلور

مالپے بیج

مالپے

کورتی بیج

بھٹکل

اگھانشینی بیج

کومتا

کیرالہ

بےپور بیج

کوزی کھوڈے

چیرائی بیج

انناکولم

کوزی پلی بیج

اذیکل بیج

کولام

کولام بیج

تھر وواننتھا پورم

لکشدیپ

کیچری جیٹی بیج

کواراتھی

مولا بیج

اینڈروتھ

کودی بیج

منی کوائے

گجرات

چوپاٹی بیج

پوربندر

مادھو  پوربیج

پوربندر

سومناتھ بیج

گیر سومناتھ ویراول

گھوکھلا بیج

 دیو، ویراول

جھانی میر بیج

بھاؤ نگر پیپا واؤ

پنگلیشور بیج

بھوج، ویسٹ،جھککھاؤ

نرارا بیچ

وادینار، وادینار

منڈاوی بیچ

منڈاوی مدرا

 اوکھاگلی توسیٹوپون چکی

اوکھا

ڈانڈی بیچ

نوساری، سورت

آندھرا پردیش

آرکے بیچ

وشاکھا پٹنم

یرا دا بیچ

وشاکھا پٹنم

روشی کھونڈا بیچ

وشاکھا پٹنم

کاکی ناڑا بیچ

کاکی ناڑا

این ٹی آر بیچ

کاکی ناڑا

ڈھینڈی بیچ

نظام پٹنم

سوریہ لنکا بیچ

نظام پٹنم

کرشنا پٹنم بیچ

کرشنا پٹنم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تامل ناڈو

میرینا بیچ

چنئی

بسنت نگر بیچ

چنئی

تھروون مییور بیچ

چنئی

آریہ مان بیچ

منڈاپم

پرپن ولاسی بیچ

منڈاپم

وی او سی بیچ

تیوتی کورین

موتھو نگر بیچ

تیوتی کورین

ملکاڈو بیچ

تیوتی کورین

پڈوچیری

گاندھی بیچ

پڈوچیری

اروولے بیچ

پڈوچیری

کلین جمیدو بیچ

کرائیکال

کرائیکال بیچ

کرائیکال

مغربی بنگال

ہلدی ریور فرنٹ بیچ

ہلدائی

بکھالی سی بیچ

بکھالی

ہنری آئی لینڈ بیچ

بکھالی

ڈیگھا بیچ

ڈیگھا

اڈیشہ

پارا دیپ بیچ

پارا دیپ

نہرو بنگلہ بیچ

پارا دیپ

چندرا واگا بیچ

پارا دیپ

پوری بیچ

پوری

گوپال پور بیچ

گنجام

بتیسور بیچ

گنجام

انڈمان نکوبار جزائر

کلیپر بیچ

دیگلی پور

کرما تھا تنگ بیچ

مایا بندر

رمن بگیچہ بیچ

رانگت

کاربائن کووس بیچ

پورٹ بلیئر

رادھا نگر بیچ

سوراج دویپ

چٹان بیچ

ہٹبے

کناکا بیچ

کامورتا

گاندھی نگر بیچ

کیمپ بیل بے

ملکّابیچ

کارنک

کلاسی بیچ

ٹیریسا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8590

 


(Release ID: 1847811) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Tamil