خلا ء کا محکمہ
جیو مقامی معلومات،پروپلشن اور روبوٹکس / اے آر/ وی آر جیسے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ 50-50 لاکھ روپئے کی مالی امداد کے ساتھ اسرو کےتعاون سے 6 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا ہے :مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ کا بیان
Posted On:
03 AUG 2022 1:10PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے، عوامی شکایات،پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نےآج بتایا کہ جیو مقامی معلومات،پروپلشن اور روبوٹکس / اے آر/ وی آر جیسے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ 50-50 لاکھ روپئے کی مالی امداد کے ساتھ اسرو کےتعاون سے 6 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ اسرو نے اٹل اختراعی مشن( اے آئی ایم) نیتی آیوگ کے ساتھ اے این آئی سی ۔ اے آر آئی ایس ای۔ 1.0 پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ٹکنالوجی پر مبنی اختراعات کاانتخاب، ان کا تعاون اور ان کو اپناناہے تاکہ قومی اہمیت کے شعبہ جاتی چیلنجز کو حل کرناہے۔ وزیرموصوف نے کہاکہ 24 اسٹارٹ اپس نے اپنی تجاویز پیش کی ہیں، ان میں سے 6 اسٹارٹ اپس کاانتخاب کیا گیا ہے اوران کو تعاون دیا گیا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ 50-50 لاکھ روپئے کی مالی امداد کے ساتھ انتخاب کیا گیا ہے ۔
اے این آئی سی – اے آر آئی ایس ای -1.0 کے پاس اسٹارٹ اپس سے پروجیکٹ کی تجاویز حاصل کرنے کے لیے خلائی شعبے کے تین چیلنجز درج ذیل ہیں: (i) جیو اسپیشل انفارمیشن، (ii) پروپلشن اور (iii) روبوٹکس/ اگمنٹڈ ریئلٹی/ ورچوئل رئیلٹی۔
اے این آئی سی – اے آر آئی ایس ای۔ 2.0 کو خلائی شعبے کے چار چیلنجوں کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے: (i)جی آئی ایس حل، (ii) پروپلشن، (iii) نیویگیشن اور (iv) خلائی ایپلی کیشنز کے لیے اے آئی / ایم ایل ماڈلنگ، ان شعبوں میں اسٹارٹ اپس سے پروجیکٹ کی تجاویز طلب کرنا۔ منتخب کئے گئے اسٹارٹ اپس میں ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ تعاون دیا جائے گا۔
************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.8595
(Release ID: 1847789)
Visitor Counter : 141