وزارت آیوش
آیوش قومی اداروں/مرکزی کونسل کے پروجیکٹوں کے مقررہ مدت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنائیں: جناب سربانند سونووال
وزارت آیوش نے ملک بھر میں مختلف آیوش بنیادی ڈھانچوں کی جدید کاری اور تعمیر میں تیزی سے ترقی کی ہے
Posted On:
02 AUG 2022 4:13PM by PIB Delhi
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال کی صدارت میں آیوش قومی کونسلوں اور قومی اداروں کے تعمیراتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی، جناب راجیش کوٹیچا، آیوش کی وزارت کے سکریٹری، آیوش قومی انسٹی ٹیوٹ/مرکزی کونسلوں کے وائس چانسلر، ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کے ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے نمائندوں نےاس میٹنگ میں شرکت کی۔
آیوش کی وزارت کا مقصد پورے ملک میں ایک عالمی معیار کا آیوش بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، جو ہندوستان کے آیوش انقلاب کو آگے بڑھانے میں اہم ثابت ہوگا۔ تقریباً، 41 آیوش بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، جن میں موجودہ قومی اداروں/مرکزی کونسلوں کی نئی عمارت اور موجودہ اپ گریڈیشن شامل ہے، جس کی تخمینہ لاگت 1955.45کروڑ روپے ہے۔
اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ قومی اداروں، سنٹرل کونسلوں کی وقتی بنیاد پر بنیادی ترقی ایک اہم توجہ کا مرکز ہے، جو آیوش کو انسانیت کی بہتر خدمت کرنے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے عوام کی بھلائی کے لیے تمام کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آیوش کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ٹھیک اسی طرح کی جانی چاہئے جس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی جامع بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم "گتی شکتی" ہے۔ آیوش حکام اور پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹس کو اس عملی فلسفے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
آیوش کی وزارت کے کلیدی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں چار قومی اداروں کے سیٹلائٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) ، نئی دہلی کے فیز-II کیمپس، شیلانگ میں شمال مشرقی انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور ہومیوپیتھی (این ای آئی اےایچ) شامل ہیں۔ دیگر اہم پروجیکٹوں میں ایمس میں آیوش ونگ، جھجر میں این سی آئی، این آئی این، پونے میں نسرگ گرام اور دیگر شامل ہیں۔ نمایاں پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹس، جو ان منصوبوں کے لیے مصروف عمل ہیں، این پی سی سی لمیٹڈ، ڈبلیو اے پی سی ا و ایس لمیٹڈ، سی پی ڈبلیو ڈی لمیٹیڈ (آئی) ، این بی سی سی ، ایم ای سی او این اور پی ڈبلیو ڈی ہیں۔
گزشتہ ہفتے وزیر موصوف نے نئی ممبئی کے کھارگھر میں آیوش بلڈنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس کمپلیکس میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے تحت علاقائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (آر آر آئی ایچ) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر ایم) کے تحت علاقائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آر آر آئی یو ایم) قائم ہوں گے۔
********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8544
(Release ID: 1847653)
Visitor Counter : 127