بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے بندھن فائنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ، کرس کیپٹل اور جی آئی سی کے ذریعہ آئی ڈی ایف سی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آئی ڈی ایف سی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 02 AUG 2022 5:12PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے بندھن فائنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ، کرس کیپٹل اور جی آئی سی کے ذریعہ آئی ڈی ایف سی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آی ڈی ایف سی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج میں بندھن فائنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ (بی ایف ایچ ایل)، لاتھے انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (لاتھے)، ٹینجرائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ ( سی سی اینٹٹی 1) اور انفینٹی پارٹنرز ( سی سی اینٹیٹی 2 ) کے ذریعے آئی ڈی ایف سی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئی ڈی ایف سی اے ایم سی) 99.96فی صد حصص کے حصول اور آئی ڈی ایف سی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ میں 100فی صد حصص کے حصول کا تصور کرتا ہے۔

بی ایف ایچ ایل، بندھن فنانشل سروسز لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی معاون کمپنی ہے۔ بی ایف ایچ ایل، بندھن بینک لمیٹڈ کے پروموٹر کے طور پر کام کرنے اور بندھن بینک کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک آف انڈیا یا دیگر مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز کے ذریعہ ریگولیٹ کردہ گروپ کے دیگر تمام مالیاتی خدمات کے اداروں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

لاتھے مکمل طور پر جی آئی سی (وینچرز) پرائیویٹ لمیٹڈ کی مکمل ملکیت میں ہے۔ لاتھے انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے جس کا انتظام جی آئی سی اسپیشل انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

سی سی اینٹٹی 1، کرس کیپٹل IX، ایل ایل سی (سی سی IX) کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ سی سی IX ایک نجی ایکویٹی فنڈ ہے۔ سی سی اینٹٹی 2 ایک پارٹنرشپ فرم ہے۔

آئی ڈی ایف سی اے ایم سی، آئی ڈی ایف سی میوچل فنڈ (آئی ڈی ایم ایف) کی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنی ہے ۔ آئی ڈی ایف سی اے ایم سی، ایک پورٹ فولیو مینجمنٹ کاروبار بھی چلاتا ہے اور ڈی ایف سی انڈیا ایکویٹی ہیج فنڈ جو کہ ایک زمرہ III میں متبادل سرمایہ کاری فنڈ ہے ،  سرمایہ کاری مینیجر کے طور پر کام کرتا ہے اور آئی ڈی ایف سی ٹرسٹی کو آئی ڈی ایم ایف کی ٹرسٹی کمپنی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں، سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8545


(Release ID: 1847647) Visitor Counter : 116
Read this release in: English , Hindi , Telugu