بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ریلائنس اسٹریٹجک بزنس وینچرز لمیٹڈ(آر ایس بی وی ایل) کے ذریعہ سنمینا۔ایس سی آئی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ(ایس سی آئی پی ایل) کی ایکویٹی شیئر سرمایہ کی 50.1فی صد حصے داری کے حصول کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2022 5:12PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے ریلائنس اسٹریٹجک بزنس وینچرز لمیٹڈ(آر ایس بی وی ایل) کے ذریعہ سنمینا۔ایس سی آئی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ(ایس سی آئی پی ایل) کی ایکویٹی شیئر سرمایہ کی 50.1فی صد حصے داری کے حصول کو منظوری دی ہے۔
مجوزہ امتزاج آر ایس بی ایل وی کے ذریعہ ایس سی آئی پی ایل کے ایکویٹی شیئر سرمائے کے 50.1فی صدکے حصول کا تصور کرتا ہے۔
آر ایس بی وی ایل، رلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی معاون کمپنی ہے۔ آر ایس بی وی ایل کے اہم کاروبار ، اشیاء کی تجارت، کاروبار میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے مفادات کا انعقاد اور کاروباری معاونت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
آر ایس بی وی ایل، فارچیون 500 کمپنی سنمینا کارپوریشن کی ایک بالواسطہ معاون کمپنی ہے، جس کا صدر دفتر سین جوز، کیلیفورنیا، امریکہ میں ہے۔ سنمینا مربوط مینوفیکچرنگ حل، کل پرزے، مصنوعات اور مرمت، لاجسٹکس اور بازار کےبعد خدمت کے میدان میں خدمات فراہم کرنے والا عالمی ادارہ ہے۔ یہ بنیادی طور پر مواصلاتی نیٹ ورکس، کمپیوٹنگ اور اسٹوریج، طبی، دفاعی اور ایرو اسپیس، صنعتی اور سیمی کنڈکٹر، ملٹی میڈیا، آٹوموٹو اور کلین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اصل سازوسامان بنانے والوں کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
***********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8546
(ریلیز آئی ڈی: 1847646)
وزیٹر کاؤنٹر : 103