بھاری صنعتوں کی وزارت

الکٹرک گاڑیوں کے حفاظتی معیارات کے بارے میں مرکز چوکنا؛ 3 مینوفیکچرنگ کمپنیاں الیکٹرک گاڑیاں واپس منگوا رہی ہیں

Posted On: 02 AUG 2022 3:41PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ڈی آر ڈی او، بنگلور کےانڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) اور وشاکھاپٹنم کی نیول سائنس اینڈ ٹکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) کے آزاد ماہرین کے ساتھ، ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی حفاظت سے متعلق حالیہ مسائل سے نمٹا جا سکے۔

درج ذیل مینوفیکچررز نے گاڑیاں واپس منگوائی ہیں:

  1. اوکیناوا نے 16 اپریل 2022 کو گاڑیوں کے 3215 یونٹ واپس منگوائے ہیں۔
  2. پیور ای وی نے 21 اپریل 2022 کو گاڑیوں کے 2000 یونٹس واپس منگوائے ہیں۔
  3. اولا الیکٹرک نے 23 اپریل 2022 کو گاڑیوں کے 1441 یونٹ واپس منگوائے ہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کے اجزاء کی جانچ، متعلقہ معیارات کے مطابق کی جاتی ہے، جیسا کہ سنٹرل موٹر وہیکلز رول، 1989 کے جابطے 126 میں بیان کیا گیا ہے تاکہ تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8537

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1847562) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Gujarati