دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن امرت سروور

Posted On: 02 AUG 2022 4:07PM by PIB Delhi

مشن امرت سروور کا آغاز 24 اپریل 2022 کو قومی پنچایتی راج دن کے موقعہ پر، آزادی کے امرت مہوتسو کے جشن کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا، جس کا مقصد مستقبل کے لیے پانی کو محفوظ کرنا تھا۔ اس مشن کا مقصد ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کو ترقی دینا اور ان کی تجدید کرنا ہے۔ آسام اور راجستھان سمیت تمام ریاستیں اس مشن کے تحت آتی ہیں۔ 29 جولائی 2022 تک، 80034 مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور 35364 مقامات پر کام شروع ہو چکا ہے۔ 4753 سائٹس پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

تفصیلات https://water.ncog.gov.in/AmritSarovar/ پر دستیاب ہیں۔

یہ مشن ریاستوں اور اضلاع کے ذریعے، مہاتما گاندھی نیشنل دیہی روزگار گارنٹی اسکیم، ایکس وی فائنانس کمیشن گرانٹس، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) جیسی مختلف اسکیموں اور واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ، ہر کھیت کو پانی جیسی ذیلی اسکیموں کے علاوہ ریاستوں کی اپنی اسکیموں پر توجہ مرکوز کر کے کام کرتا ہے۔ یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ مشن ان کوششوں کی تکمیل کے لیے، شہریوں اور غیر سرکاری وسائل کو متحرک کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ معلومات دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8541

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1847500) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Manipuri