ریلوے کی وزارت

آر پی ایف نے جولائی 2022 کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف  ایک ماہ طویل ملک کی مہم  چلائی


آر پی ایف کے ذریعہ آپریشن آہت  کے تحت  کی گئی کارروائی سے 151 نابالغ لڑکوں ، 32 نابالغ لڑکیوں (کُل 183 بچے ) اور تین خواتین کو بردہ فروشوں کے چنگل سے بچایا گیا اور 47 بردہ فروشوں کو گرفتار کیا گیا

Posted On: 02 AUG 2022 12:04PM by PIB Delhi

جنسی استحصال  ، عصمت فروشی  ، جبری مزدوری ، جبری شادی  ، گھریلو غلامی ، گود لینا ، بھیک منگوانا ، اعضا کی پیوند کاری   ،  منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم  سمیت  عورتوں اوربچوں کی بردہ فروشی   (انسانی اسمگلنگ ) ایک منظم جرم ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا انتہائی گھناؤنا جرم ہے ۔بھارتی ریلوے کو ، جو ملک کا ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے،  بردہ فروشوں کے ذریعہ متاثرین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

آر پی ایف   کی، ایک واحد  کمان اور کنٹرول   والے ڈھانچے کے تحت  پورے بھارت میں رسائی ہے ۔ گزرتے ہوئے برسوں  کے ساتھ آر پی ایف نے مسافروں  کی  سکیورٹی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایک موثر نظام تیار کیا ہے۔ پچھلے 5 برسوں  کےدوران  (2017سے 2021 تک ) آر پی ایف نے بردہ فروشوں کے پنجوں سے 65000 بچوں کے علاوہ 2178 افراد کو بچایا ہے اور  بہت سی خواتین  اورمردوں  کو ، جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت تھی ،انہیں  مدد فراہم کی ۔

اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں اپنی کلیدی پوزیشن ،  پورے بھارت میں رسائی  ،  پولیس اور دیگر  ایل ای اے  کے ذریعہ  بردہ فروشی  کے انسداد کے یونٹوں  (اے ایچ ٹی یو)کی کوششوں   میں اضافے کے  نظام  کو  استعمال کرتے ہوئے آر پی ایف نے حال ہی میں   انسانی  اسمگلنگ کے خلاف  کارروائی   ‘‘آپریشن آہت ’’ کا آغاز کیا ہے۔اس  پہلے کے ایک حصے کے طور پر آر پی ایف نے ملک بھر میں  750 اے ایچ  پی یو  قائم کئے ہیں جو پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے اور تھانے ،ضلع اورریاستی سطح  پر اے ایچ ٹی یوز  کی کاررائیوں   ،غیرسرکاری تنظیموں اوردیگر فریقوں کے ساتھ تعاون کریں گے اورریل کے ذریعہ  انسانی اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائی کریں گے۔ حال ہی میں آر پی ایف نے   ایک غیر سرکاری تنظیم  ، ایسوسی ایشن آف والنٹری ایکشن  ( اے وی اے ) جسے بچپن بچاؤ آندولن  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ غیر سرکاری تنظیم تربیت کے ساتھ آر پی ایف کی کوششوں کو بہتر بنائے گی اور  بردہ فروشی سے متعلق آر پی ایف کو اطلاعات بھی فراہم کرے گی۔

اس مہم کو مزید آگے بڑھانے کی خاطر  جولائی  2022 کے مہینے میں  بردہ فروشی کے خلاف ایک  مہینے طویل خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔آر پی ایف کے فیلڈ یونٹوں  کو مشورہ دیا گیا کہ وہ  بردہ فروشی  سے متعلق  اطلاعات ملنے یا بردہ فروشی  سے متعلق معاملا ت  کا پتہ چلانے  کی خاطر فوری طور پر کارروائی کرنے کے لئے ریاستی  پولیس  ، ایل ای ایز  اور دیگر فریقوں  کے ساتھ تال میل سے کام کریں ۔ مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس  سے بھی درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس سلسلے میں  کی جانے والی کوششوں    کے تال میل کے لئے آر پی ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی کریں ۔ آپریشن آہت کے تحت مہینے بھر طویل کارروائی کے دوران  151 نابالغ لڑکوں ، 32 نابالغ لڑکیوں (کُل 183 بچوں  ) اور تین خواتین کو بردہ فروشوں کے پنجوں سے بچایا گیا اور 47 بردہ فروشوں  کو گرفتار کیا گیا۔اس مہم سے ریلوے کے ذریعہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف  ایک مشترکہ کارروائی   کرنے کی خاطر تمام فریقوں کے لئے ایک پلیٹ فارم قائم ہوا ہے۔مختلف ایجنسیوں اور فریقوں   کے درمیان تال میل  اور تعاون سے مستقبل میں  بھی انسانی اسمگلروں / بردہ فروشوں  کے خلاف پائیدار مہم شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

*************

 

ش ح۔و ا ۔رم

U-8527



(Release ID: 1847347) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi