وزارات ثقافت
محترمہ میناکشی لیکھی نے ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے 40 ایل ای ڈی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
Posted On:
01 AUG 2022 6:13PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت شریمتی میناکشی لیکھی نے ہر گھر ترنگا مہم کو تحریک دینے کے لیے آج نئی دہلی میں 40 ایل ای ڈی وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
اس موقع پر، محترمہ میناکشی لیکھی نے عوام کو 13 سے 15 اگست تک گھروں پر جھنڈے لہرا کر ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا، ’’ہر گھر ترنگا مہم وزیر اعظم نریندر مودی جی نے شروع کی تھی اور ہم نے اس مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے۔‘‘ محترمہ میناکشی لیکھی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہمارے مجاہدین آزادی کا احترام کرنے، حب الوطنی کے جذبے کو تقویت دینے اور آزادی کے امرت مہوتسو میں عوامی حصے داری کو یقینی بنانے کے لیے مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیں جو کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ "ہم جو بھی کرتے ہیں، ترنگا ہمیشہ ہماری ترغیب ہوتا ہے اور ہم اس کے ساتھ جیتے ہیں اور اس کے لیے مر سکتے ہیں۔"
یہ وین ہر گھر ترنگا مہم اور امرت مہوتسو کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پوری دہلی میں سفر کریں گی۔ یہ وین 2 اگست کو اندرا گاندھی اسٹیڈیم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ترنگا اتسو سے متعلق معلومات بھی دکھائیں گی ۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8496
(Release ID: 1847189)
Visitor Counter : 137