ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ نے بھارت کے انٹارکٹک بل 2022 کو منظوری دی جس کا مقصد انٹارکٹک ماحول کو منحصر اور متعلقہ نظام کوتحفظ دینے کے لیے بھارت کی طرف سے اپنے قومی اقدام کیا جانا ہے

Posted On: 01 AUG 2022 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم اگست، 2022 / پارلیمنٹ نے آج  بھارت کے انٹارکٹک بل 2022 کو منظوری دی جس کا مقصد انٹارکٹک ماحول کو منحصر اور متعلقہ نظام کوتحفظ دینے کے لیے بھارت کی طرف سے اپنے قومی اقدام کیا جانا ہے۔ لوک سبھا کے اس بل کو 22 جولائی کو منظوری دی گئی تھی اور راجیہ سبھا میں اسے آج منظوری دی گئی ہے۔ یہ بل زمینی علوم کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیش کیا تھا۔

بل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بل انٹارک ٹک سمجھوتے، کو دیئے جانے والے ماحولیاتی تحفظ کے پروٹوکول (میڈرڈ پروٹوکول) اور انٹارک ٹک بحری خطے میں  وسائل کے تحفظ سے متعلق کنوینشن میں  بھارت کی رسائی کے بارے میں ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اشارہ دیا کہ اس بل کا اصل مقصدخطے سے فوج ہٹائے جانے کو یقینی بنانا بھی ہے اور اس خطے کو کانکنی یا غیرقانونی سرگرمیوں سے نجات دلانا بھی ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ خطے میں کوئی نیوکلیائی ٹیسٹ یا دھماکہ نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اشارہ دیا کہ اس بل میں ہم آہنگی پر مبنی ایک پالیسی اور ایک مستحکم قانونی نظام کے ذریعے بھارت کی انٹارک ٹک سرگرمیوں کے لیے ایک باضابطہ لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہے۔ نیز اس سے بھارت کے انٹارک ٹک پروگرام کے موثر اور منتخب کام کاج میں مدد ملے گی۔ اس سے بڑھتی ہوئی انٹارکٹک سیاحت اور انٹارک ٹک سمندر میں ماہی گیری کے وسائل کی دیرپا ترقی میں بھارت کے مفاد اور سرگرمی میں آسانی پیدا ہوگی۔ اس سے قطبی حکمرانی میں بین الاقوامی  سطح پر موجودگی اور اعتبار میں اضافہ ہوگا جس سے سائنسی اور لاجسٹک میدانوں  میں بین الاقوامی اشتراک اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ وضاحت بھی کی کہ تحقیق کے اسٹیشنوں میں انٹارکٹکا میں بھارت کے سائنسدانوں کی لگاتار اور بڑھتی ہوئی موجودگی انٹارکٹکا سے متعلق گھریلو قانون اختیار کرنے کا تقاضہ کرتی ہے۔ اس طرح کے قانون  کے نفاذ سے انٹارکٹکا کے علاقوں میں کسی طرح کے تنازعہ یا ارتکاب کیے گئے جرائم سے نمٹنے میں بھارت کی عدالتوں پر دائرۂ کار دستیاب ہوگا۔ اس طرح کے قانون سے شہری انٹارکٹک سمجھوتے کے نظام کی پالیسیوں کے پابند ہوں گے۔

…..

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 8490


(Release ID: 1847187) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu