سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش کے شہر اندرو میں 2300 کروڑ روپئے مالیت کے 6 این ایچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 01 AUG 2022 3:19PM by PIB Delhi

سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش کے شہر اندرو میں 2300 کروڑ روپئے مالیت کے، 119 کلو میٹر طویل 6 این ایچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ آج شروع کئے جارہے پروجیکٹوں کے ساتھ ہی اندور اور ریاست میں بہتر کنیکٹی ویٹی ترقی کی راہ کو آسان بنائے گی۔ انھوں نے کہا کہ راؤ سرکل پر ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہوجائے گا اور ٹریفک میں آسانی پیدا ہوگی، نیز  اندور سے دستکار، طلباء اور قریب کے علاقوں کے کاروباری افراد کو آسان کنیکٹی ویٹی حاصل ہونے سے بہتر مواقع ملیں گے۔ اندور کے ساتھ اندور-ہردا سیکشن کے گاؤوں کی کنیکٹی ویٹی میں بہتری آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ دھار-پیتھم پورہ صنعتی کوریڈورکی فروغ روزگار کے  نئے مواقع وضع کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HX40.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ تیجاجی نگر (اندور) – برہان پور اور اندور-ہردا تک کے سفر کے وقت میں تخفیف ہوگی جس سے ایندھن کی بچت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اومکاریشور اور کھنڈوا جانے والے مسافروں کے لیے روٹس آسان ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں کے ساتھ بہتر کنیکٹی ویٹی سے، زرعی مصنوعات کے لیے بڑی منڈیوں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WNGK.jpg

اس پروگرام کے دوران، ریاستی سرکار اور این ایچ آئی کے درمیان ، مدھیہ پردیش میں 14 منتخب مقامات پر روپ ویز کی تعمیر کے لیے دستخط کئے گئے۔

*****

U.No.8472

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1847100) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil