محنت اور روزگار کی وزارت
سی بی ٹی، ای پی ایف کی 231ویں میٹنگ 29 اور 30 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی
Posted On:
30 JUL 2022 5:10PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی)، ای پی ایف کی 231ویں میٹنگ نئی دہلی میں محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں، محنت اور روزگار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کی نائب سربراہی میں اور جناب سنیل برتھوال محنت اور روزگار کے سکریٹری ، اور ممبر سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ، سینٹرل پی ایف کمشنر کی شریک چیئر مین شپ میں منعقد ہوئی ۔
بورڈ نے مندرجہ ذیل باتوں پر تبادلہ خیال کیا اور غور کیا:
- انسانی وسائل کے بنیادی کام کے شعبوں کو ہموار کرنے کے لیے چار ایڈہاک کمیٹیوں کی سفارش پر پیش رفت؛ انفارمیشن ٹیکنالوجی؛ پینشن؛ اور کوریج اور متعلقہ قانونی چارہ جوئی کو بورڈ کے سامنے بحث کے لیے رکھا گیا ۔
- بورڈ نے فیصلہ کیا کہ مالیات، پینشن اور مستثنی اداروں سے متعلق اس کی قائمہ کمیٹیوں کی اصلاح کی جائے، اور ڈومین کے ماہر کو ہر ایک قائمہ کمیٹیوں سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انسانی وسائل کے معاملات پر ایک قائمہ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے ۔
- ای پی ایف او میں گروپ بی کے عہدیداروں کے لئے ٹرانسفر پالیسی کو منظوری دی گئی تاکہ قاعدہ اور میرٹ کی بنیاد پر عہدیداروں کے بین ریاستی ٹرانسفر کو آسان بنایا جاسکے۔
- ای پی ایف اومیں قانونی چارہ جوئی کے انتظام اور دیگر متعلقہ کام کے شعبوں کے لیے 35 ینگ پروفیشنلز (قانون) کو بطور محقق شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ مطلوبہ ڈومین مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت کے حامل یہ نوجوان پیشہ ور افراد ای پی ایف اومیں قانونی چارہ جوئی کے انتظام کو پیشہ ورانہ بنانے میں سہولت فراہم کریں گے۔
- بورڈ نے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے بہتر نظم و نسق کے لیے جمو ں و کشمیراور لداخ میں ای پی ایف دفاتر میں اضافی آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز کو منظوری دی، جو 2019 میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی تشکیل کے بعد لاگو ہوا۔
- ایم / ایس سی آئی ٹی آئی بینک کو 3 سال کے لیے ای پی ایف اوکی سیکیورٹیز کے کسٹوڈین کے طور پر تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی کی سفارش کو منظوری دی گئی۔ موجودہ کسٹوڈین ایم / ایس اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی میعاد میں نئے کسٹوڈین کے آنے تک توسیع کی تجویز کی توثیق کر دی گئی۔
- ایس بی آئی ایم ایف اور یو ٹی آئی ایم ایف کے ای ٹی ایف مینوفیکچرر کی میعاد میں توسیع کی تجویز کی توثیق کر دی گئی۔
- بورڈ نے موجودہ ایکسٹرنل کنکرنٹ آڈیٹر کی میعاد میں، جو کہ 31مارچ 2022 کو ختم ہو رہی تھی، نئے ایکسٹرنل کنکرنٹ آڈیٹر کی تقرری اور چارج سنبھالنے تک توسیع کی توثیق کی ۔
- بورڈ نے ای پی ایف اوکی پینشن کوششوں کی تعریف کی۔ متعدد پینشن اصلاحات نے ای پی ایف اوپینشنرز کو پینشن کی بروقت تقسیم کو یقینی بنایا ہے اور آسان طریقہ کار کے ذریعے جیون پرمان کو اپ ڈیٹ کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ بورڈ نے پینشنرز کے لیے ای پی ایف اوخدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پینشن کی مرکزی تقسیم کے لیے اصولی منظوری دے دی۔
- ای پی ایف او کے ویژن دستاویز 2047 کو بورڈ کے اراکین کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ دستاویز نے ای پی ایف اوکے لیے 2047 تک پانچ سال کے وقفوں سے سنگ میل طے کیے ہیں۔ بورڈ کے اراکین سے درخواست کی گئی کہ وہ اس کا جائزہ لیں اور مسودے پر مزید بہتری لانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔
- بورڈ کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں پینشن کی قانونی چارہ جوئی (زیادہ اجرت پر پینشن) کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ عدالت کا تین رکنی بنچ جلد ہی اس معاملے کو فیصلہ سنائے گا۔
مرکزی بورڈ کے اجلاس کے فوراً بعد ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں چیئرمین سی بی ٹی نے پینشن اور ای ڈی ایل آئی کیلکولیٹر لانچ کیے جو پینشنر اور کنبہ کے افراد کو پینشن اور موت سے مربوط انشورنس فوائد کا حساب لگانے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کرتے ہیں جس کے وہ اہل ہیں۔
چیئرمین سی بی ٹی نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے لیے چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کی سہولت کا بھی آغاز کیا تاکہ ان پنشنرز کی مدد کی جا سکے جنہیں بڑھاپے کی وجہ سے اپنے بائیو میٹرکس (فنگر پرنٹ اور آئیرس) حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چیئرمین سی بی ٹی نے ای پی ایف او کی ٹریننگ پالیسی جاری کی جس کا مقصد ای پی ایف او کے افسران اور عملے کو ایک قابل، ذمہ دار اور مستقبل کے لیے تیار کیڈر میں تیار کرنا ہے جو عالمی معیار کے سماجی تحفظ فراہم کنندہ کے طور پر ای پی ایف او کے وژن اور مشن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
چیئرمین سی بی ٹی نے قانونی فریم ورک دستاویز جاری کیا جس کا مقصد ای پی ایف او کو ایک موثر اور ذمہ دار مدعی میں تبدیل کرنا ہے تاکہ قانونی چارہ جوئی کو مربوط اور وقت کے پابند طریقے سے انجام دیا جاسکے۔
چیئرمین سی بی ٹی نے ورچوئل موڈ میں اڈوپی میں علاقائی دفتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ بھومی پوجن مقامی طور پر جناب کے رگھوپتی بھٹ، ایم ایل اے اڈوپی اسمبلی نے کیا ۔
چیئرمین سی بی ٹی نے ورچوئل موڈ میں بیلاری کے علاقائی دفتر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس عمارت کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی بیلاری شہر کے ایم ایل اے جناب گالی سوماشیکرا ریڈی نے بیلاری میں ایک مقامی تقریب میں کی۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.8453
(Release ID: 1846901)
Visitor Counter : 168