وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی آیوش وزیر سربانند سونووال نے  مہاراشٹر  کے نوی ممبئی، میں آیوش بلڈنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا


لفظ یوگا کا مطلب ہے ’ جوڑنا‘؛ وزیر اعظم نے  یوگا کےبین الاقوامی  دن کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کیا ہے: آیوش  کےوزیر

Posted On: 30 JUL 2022 5:56PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نوی ممبئی کے کھارگھر میں آیوش بلڈنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ یہ نیا بنیادی ڈھانچہ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے تحت ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (آر آر آئی ایچ) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر ایم) کے تحت ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آر آر آئی یو ایم) کا قیام کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AYUSH1.JPEGJES1.jpg

 

1999.82 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کردہ تین منزلہ عمارت کمپلیکس میں طبی اور جانچ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ اس ادارہ میں معمول کے ہیماٹولوجیکل کے لئے او پی ڈی  کنسلٹیشنز، ادویات، لیباریٹری کی سہولیات ، اور پیڈیاٹرک، جیریاٹرک اور عام آبادی کے لیے بائیو کیمسٹری  جیسی سہولیات فراہم ہوں گی جن کی سربراہی ہومیوپیتھی اور یونانی کے الگ الگ انچارجز کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ ہندوستانی روایتی دواؤں کے طور طریقے کئی صدیوں سے انسانی زندگیوں کی افزودگی پر اپنا اثر دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’روایتی اور غیر روایتی نظاموں کے فوائد کو جدید ادویات کے ساتھ شامل کرنے کے خیال کی وزیر اعظم نریندر مودی نے حوصلہ افزائی کی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آیوش کی وزارت کا منصوبہ ہے کہ ہومیو پیتھی کے لئے علاقائی تحقیق کے ادارے کو انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی برائے الرجک ڈس آرڈرز کے طور پر تیار کیا جائے اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کو علاج بالتدبیر یعنی رجمنٹل تھراپی کے لیے ایک بہترین مرکز کے طور پر تیار کیا جائے۔

جناب سونووال نے کہا کہ نئے بنیادی ڈھانچے کے افتتاح کے ساتھ، آیوش کی وزارت ہندوستانی روایتی ادویاتی طورطریقوں کے فروغ اور اطلاق کی حوصلہ افزائی کے اپنے مقصد کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ممبئی اور مہاراشٹر کے لوگ ان اداروں سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائیں گے۔

آیوش کے وزیر نے کہا کہ اس سال  یوگاکے بین الاقوامی دن پر ہندوستان میں 22 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'لفظ یوگا کا مطلب ہے ’ جوڑنا‘؛ وزیر اعظم نے  یوگاکے بین الاقوامی دن کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AYUSH4.JPEGOF36.jpg

 

آیوش کی وزارت میں ہومیو پیتھی کے شعبے میں مشیر ڈاکٹر سنگیتا اے دگل ، ہومیو پیتھی کی قومی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انل کھورانا،اوردہلی  حکومت میں آیوش کےڈائریکٹر ڈاکٹر راج کے منچندا اور متعدد دیگر شخصیات افتتاحی تقریب میں موجود تھیں ۔

ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ہومیوپیتھی (آر آر آئی ایچ) ، نوی ممبئی اور ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آر آر آئی یو ایم) ، نوی ممبئی ایسے ذیلی ادارے ہیں جو سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن  (سی سی آر یو ایم)کے ماتحت بالترتیب کام کر رہے ہیں، جو حکومت ہند میں  آیوش کی وزارت کے زیر انتظام ہیں۔ ہومیوپیتھی کے لئے علاقائی تحقیقی ادارہ (آر آر آئی ایچ ) ابتدائی طور پر سال 1979 میں کلینکل ریسرچ یونٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اسے ممبئی میں 1987 میں ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ہومیوپیتھی  کے لئے اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ نوی ممبئی کے علاقے میں 2010 سے کرائے کے مکان میں کام کر رہا ہے۔

 یونانی ادویات کا علاقائی تحقیقی ادارہ (آر آر آئی یو ایم) ابتدائی طور پر طبی تحقیق یونٹ (یونانی) کے طور پر کام کر رہا تھا جس  کے قیام کاعمل 1981 میں لایا گیا تھا، اس کے بعد اسے 1986 میں آر آر آئی یو ایم کے لئے اپ گریڈ کیا گیا تھا اور تب سے یہ سر جے جے اسپتال کمپاؤنڈ، بائیکلہ میں کام کر رہا ہے۔

************

 

 

ش ح ۔ ع ح۔ ف ر

U. No.8449


(Release ID: 1846877) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Telugu