وزارت دفاع
ویت نام کی فوج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشق ’’وِن بیکس- 2022‘‘چاندی مندرمیں شروع ہوگی
Posted On:
31 JUL 2022 7:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 31 جولائی ہند-ویتنام دو طرفہ فوجی مشق’’وِن بیکس-2022‘‘ کا تیسرا ایڈیشن چاندی مندر میں یکم اگست سے 20 اگست 2022 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ مشق 2019 میں ویتنام میں ہوئی دو طرفہ مشقوں کی ایک کڑی ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہندوستان اور ویتنام کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور دفاعی تعاون اس شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحر الکاہل ویژن میں ایک اہم شراکت دار ہے۔
فوجی مشق ’’وِن بیکس -2022‘‘ کا تھیم اقوام متحدہ کے دستے برائے قیام امن آپریشن کے حصے کے طور پر ایک انجینئر کمپنی اور ایک میڈیکل ٹیم کی ملازمت اور تعیناتی ہے۔ ہندوستان کے پاس اقوام متحدہ کے مشنوں میں فوجیوں کی تعیناتی کا ایک بھرپور ورثہ ہے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کے امن آپریشن کی تربیت دینے کی بہترین صلاحیتیں ہیں جن میں بہترین طریقہ کار اور اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو حکمت عملی، آپریشنل اور اسٹریٹجک سطحوں پر تربیت دیا جانا شامل ہے۔
فوجی مشق ’’وِن بیکس -2022‘‘ کا انعقاد دوطرفہ مشق کے گزشتہ ایڈیشنوں سے بہتر دائرہ کار کے ساتھ ایک فیلڈ ٹریننگ مشق کے طور پر باہمی اعتماد، باہمی تعاون کو مضبوط کرےگی اور ہندوستانی فوج اور ویتنام کی فوج کے درمیان بہترین طریقوں کے اشتراک کو قابل بنائے گی۔ مشترکہ مشق دونوں دستوں کو ایک دوسرے کے سماجی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں جاننے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ ہندوستانی فوج کی نمائندگی 105 انجینئر رجمنٹ کے دستے کررہے ہیں۔
48 گھنٹے کی یہ مشق اقوام متحدہ کے مشنوں میں اسی طرح کے منظرناموں کے تحت تکنیکی فوجی کارروائیوں کو انجام دینے کے دوران دونوں دستوں کے حاصل کردہ معیار کا جائزہ لینے کے لیے شیڈول کا حصہ ہے۔ انسانی امداد اورآفات سے راحت دلانے کا مظاہرہ اور اسلحوں کی نمائش قدرتی اور انسانی لاپرواہی کے باعث آفات کے دوران مقامی حل کا استعمال کرتے ہوئے راحت اور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8444
(Release ID: 1846816)
Visitor Counter : 184