وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

وزارت نے مویشیوں کے افزائش نسل اور ڈیئری کے محکمے کی اسکیموں کا ڈیش بورڈ شروع کیا


ڈیش بورڈ سے ایک ویژول میٹرکس کے ذریعے قریبی نظر رکھنے  اور اسکیم کے اعداد شمار کی بروقت رپورٹنگ  اور اسکیم کے کارکردگی سے متعلق بنیادی عندیوں کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 29 JUL 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29جولائی ، 2022/ ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیئری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم گوپالا نے نئی دلی میں آج مویشی پروری اور ڈیئری سے متعلق وزیر کے  ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ اس موقعے پر  ایف اے ایچ ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بلیان ،  ایف اے ایچ ڈی اور آئی ینڈ بی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور ایف اے ایچ ڈی کے سکریٹری جناب اتل چترویدی بھی موجود تھے۔ یہ ڈیش بورڈ ٹکنالوجی کو سماج کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے اور  معلومات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے ذریعے کے طور پر ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کے وزیراعظم کے نظریے کے مطابق ہے۔

مویشی پروری اور ڈیئری کے محکمے نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بہت سی اسکیموں کا آغاز کیا ہے ۔ یہ شروعات نئی ٹکنالوجی اختیار کر کے پروگرام تیار کر کے بیماریوں پر قابو پا کر اور بیماریوں کو ختم کرنے کے پروگراموں ڈیئری اور گوشت کو ڈبہ بند کرنے کے بنیادی ڈھانچے قائم کر کے نیز انسانی وسیلے کو فروغ دے کر بھارت میں  مویشیوں کو شعبے کو مستحکم بنانے کی کوشش کے تحت کی گئی ہے۔

ایک آتم نربھر بھارت تشکیل دینے اور اچھی حکمرانی کا ایک کلچر بنانے کے  جذبے کے مطابق اس ڈیش بورڈ سے ایک ویژول میٹرکس کے ذریعے قریبی نظر رکھنے ، اسکیم سے متعلق اعدد و شمار کی بروقت رپورٹنگ کرنے اور اسکیم کار کردگی سے متعلق عندیوں کا تجزیہ کرنے کے معیارات مقرر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ڈیش بورڈ میں مندرجہ ذیل اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے:

  1. مویشیوں کی صحت اور بیماری کو کنٹرول کرنے کا پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی)
  2. مویشیوں کا قومی مشن (این ایل ایم)
  3. مویشی پروری سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف)
  4. ڈیئری کے فروغ کے فنڈ کا قومی پروگرام (این پی ڈی ڈی)
  5. راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)
  6. ڈیئری کو آپریٹیو اور کسانوں کی پیداکار تنظیموں کی مدد (ایس ڈی سی ایف پی او)
  7. ڈیئری مصنوعات کی ڈبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کےفروغ  کا فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف)

…..

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 8393


(Release ID: 1846412) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Gujarati