صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی جانب سے نایاب بیماریوں کے علاج کے لیے اقدامات


نادربیماریوں سے متعلق قومی پالیسی 2021 کے تحت تشخیص، روک تھام اور علاج کے لیے آٹھ سینٹرز آف ایکسی لنس (سی اوایز) کی نشاندہی کی گئی ہے

 نادر بیماریوں میں سے کسی میں مبتلا  مریضوں کو این پی آرڈی -2021میں مذکورکسی بھی  سی او ایز میں علاج کے لیے 50 لاکھ روپےتک کی مالی مددکا التزام

Posted On: 29 JUL 2022 4:38PM by PIB Delhi

حکومت نے نادر بیماریوں کے مریضوں کے علاج کے لیے مارچ 2021 میں نادر بیماریوں سے متعلق  قومی پالیسی (این پی آرڈی ) 2021 کا آغاز کیا ہے۔ این پی آر ڈی، 2021 کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:

•    نادر بیماریوں کو  تین گروپوں ،گروپ 1، گروپ 2 اور گروپ 3 کے طورپر شناخت اور انکی  تقسیم کی گئی ہے   ۔

گروپ 1: عوارض جو ایک بار کے علاج کے قابل ہیں۔

گروپ-2: ایسی بیماریاں جن کے لیے طویل مدتی/ تاحیات علاج کی ضرورت ہوتی ہے جس کے علاج کی نسبتاً کم لاگت اور فائدہ کو لٹریچر میں دستاویزی شکل دی جاتی ہے  اور سالانہ یا زیادہ کثرت سے نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

گروپ 3: وہ بیماریاں جن کے لیے حتمی علاج دستیاب ہے لیکن فائدہ کےلیے زیادہ سے  زیادہ مریضوں کے انتخاب، بہت زیادہ لاگت اور تاحیات علاج کے لیے  چیلنجز ہیں ۔

•    راشٹریہ آروگیہ ندھی  اسکیم سے  الگ ، نادر بیماریوں میں سے کسی میں مبتلا  مریضوں کو این پی آرڈی -2021میں مذکورکسی بھی  سی او ایز میں علاج کے لیے 50 لاکھ روپےتک کی مالی مددکا التزام

•    نادر بیماری کے علاج کے لیے مالی امداد حاصل کرنے کے لیے، قریبی علاقے کا مریض قریب ترین سنٹر آف ایکسیلنس سے رجوع کر کے اپنی حالت کے بارے میں پتہ کر سکتا ہے اور فوائد حاصل کر سکتا ہے۔

•    نادربیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور علاج کے لیے آٹھ سینٹرز آف ایکسی لنس (سی اوایز) کی نشاندہی کی گئی ہے۔

•    جینیاتی جانچ اور مشاورت کی خدمات کے لیے پانچ ندان کیندر قائم کیے گئے ہیں۔

•    این پی آر ڈی، 2021 میں نادر  بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی غرض سے  تحقیق اور ترقی کے فروغ، دداؤں کی مقامی سطح پر  تیار اور مینوفیکچر کرنے اورکفایتی قیمت پر نادربیماریوں کےلیے  دواؤں کی ملک میں مینوفیکچرنگ  کے لیے سازگارماحول پیداکرنے کے  التزامات ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8386)

 

 


(Release ID: 1846405) Visitor Counter : 389


Read this release in: English , Telugu