صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بائیو مٹریل سینٹر کے قیام کے لیے ریاستوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا التزام  ہے


بیداری پیدا کرنے اور ڈاکٹروں اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹرز کو تربیت دینے کے لیے آئی ای سی کی مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں

Posted On: 29 JUL 2022 4:39PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پاس پورے ملک میں اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کو فروغ دینے کے لیے نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام (این اوٹی پی) ہے۔ اس  پروگرام کے تحت پرویژن  میں مندرجہ  مالی مدد شامل ہے:

•    ہرریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ  میں اسٹیٹ آرگن اینڈ  ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشنز (ایس اوٹی ٹی اوز)کا قیام۔

•    قومی/علاقائی/ریاستی بائیو میٹریل مراکز کا قیام؛

•    نئی آرگن ٹرانسپلانٹ/ بازیافت کی سہولیات کا قیام اور موجودہ آرگن ٹرانسپلانٹ/ بازیافت کی سہولیات کو مضبوط بنانا۔

•    میڈیکل کالجوں اور ٹراما سینٹرز کو ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹرز کی فراہمی۔

•    فوت شدہ ڈونر کی دیکھ بھال

•    متوفی ڈونر کی عزت واحترام کےساتھ آخری رسوم کی ادائیگی

•    بی پی ایل مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کے بعد امیون –سپریسینٹ دوائیں ۔

اس پروگرام کے تحت نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطح کی نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این اوٹی ٹی او)، پانچ ریجنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشنز (آر اوٹی ٹی اوز) اور سولہ اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشنز (ایس اوٹی ٹی اوز) قائم کی گئی ہیں۔

دل، گردے، جگر وغیرہ جیسے اعضاء کو بازیافت کرنے کے فوراً بعد ٹرانسپلانٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این او ٹی ٹی او) کے پاس ٹشوز کو ذخیرہ کرنے کے لیے نیشنل لیول ٹشو بینک (بائیو مٹیریل سینٹر) کی سہولت موجود ہے۔ نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام (این اوٹی پی ) کے تحت، ریاستوں کو بائیو مٹیریل سینٹر کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریجنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (آراوٹی ٹی  او)، چنئی، تمل ناڈو میں ایک علاقائی بائیو مٹیریل سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ مزید برآں ، این اوٹی پی کے تحت بائیو مٹیریل سینٹر کے قیام کے لیے ریاست بہار اور مہاراشٹر کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

این اوٹی ٹی او ، آر اوٹی ٹی اوز اور ایس اوٹی ٹی اوز عوام میں اعضاء کے عطیہ سے متعلق متعلقہ معلومات پھیلاتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ www.notto.gov.in  اور ٹول فری ہیلپ لائن نمبر (1800114770) کے ساتھ ہفتہ میں 24گھنٹے کام کرنے والے ایک کال سنٹر کو فعال کر دیا گیا ہے۔ بیداری پیدا کرنے اور ڈاکٹروں اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹروں سمیت ٹرانسپلانٹ سے وابستہ تمام افراد کو تربیت دینے کے لیے متعدد سرگرمیاں، جیسے ہندوستانی اعضاء کے عطیہ کے دن کا جشن، سیمینار، ورکشاپس، مباحثے، کھیلوں کے پروگرام، واکیتھون، میراتھن میں شرکت، نکڑ ناٹک وغیرہ کا اہتمام ملک میں مختلف مقامات پر کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پرنٹ میڈیا میں اشتہارات، سمعی و بصری پیغامات اور دور درشن اور دیگر ٹیلی ویژن چینلوں پر ماہرافراد کی  گفتگو کے ذریعے بیداری کی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منانےکےلیے آزادی کے امرت مہوتسوکےحصہ کے طورپر اعضاء کے عطیہ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے جن آندولن اور سوشل میڈیا مہم کی شکل میں عہد کرنےکا اہتما م کیاگیا ۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (این اوٹی ٹی او) کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں گردے کی پیوند کاری کے لیے مریضوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ٹرانسپلانٹس کے لیے دستیاب گردوں کی تعداد درج ذیل ہے:

 

سال

متوفی عطیہ دہندگان سے پیوند کاری کیے گئے گردوں کی تعداد

زندہ عطیہ دہندگان سے پیوند کاری کیے گئے گردوں کی تعداد

پیوند کاری کئے گئے گردوں کی مجموعی تعداد

2019

1153

8613

9766

2020

532

4970

5502

2021

818

8254

9072

 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع  دی ۔

 

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

(U: 8388)


(Release ID: 1846404)
Read this release in: English , Marathi , Telugu