وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی افواج میں فوجیوں/ عہدیداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا

Posted On: 29 JUL 2022 2:26PM by PIB Delhi

حکومت نے فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خدمات انجام دینے والے سپاہیوں اور افسران کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان  پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خدمات انجام دینے والے سپاہیوں اور افسروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان پر دباؤ کو کم کرنے  کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

1 ۔ دباؤ کو کم کرنے کے اقدامات: سپاہیوں اور افسروں کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے درج ذیل اقدامات نافذ کئے جا رہے ہیں :

  • سپاہیوں کے لئے بھرتی کی تربیت سمیت سپاہیوں اور افسروں کی تربیت  اور افسروں  کو کمیشن دینے سے پہلے کی تربیت پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کی جاتی ہے ، جس میں انہیں تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی کے لئے جسمانی اور ذہنی سطح پر دباؤ کی  بڑھتی ہوئی سطحو ں سے آشنا کرایا جاتا ہے۔
  • اہلکاروں کے فرائض میں استحکام  اور پیشن بینی فراہم کرنے کی خاطر اہم تربیت اور انتظامی امور کی سالانہ منصوبہ بندی ۔
  • سپاہیوں اور افسران کو دباؤ  سے نجات دلانے کے لئے ان کے یومیہ/ہفتہ وار معمولات اور تربیتی شیڈول کو اچھی طرح  واضح کیا گیا ہے اور ان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے  مرتب کیا گیا ہے۔
  • اجازت کے مطابق سالانہ  اور کیژوول چھٹیاں ۔
  • یونٹ، فارمیشن اور اسٹیشن کی سطح پر معمول کی سرگرمیوں، انٹرویوز اور سینک سمیلن کے دوران باضابطہ اور غیر رسمی بات چیت کے ذریعے اہلکاروں کی باقاعدہ بات چیت، نگرانی اور اسکریننگ۔
  • یونٹ، فارمیشن اور اسٹیشن کی سطح پر شکایات کے ازالے کا نظام ۔
  • ضرورت مند اہلکاروں کے لئے نفسیاتی مشیروں اور طبی سہولیات کی فراہمی۔
  • ’ بڈی پیئرز ‘ اور ’ چار یار ‘ کا تصور  ، جس میں مشترکہ یومیہ معاملات رکھنے والے اہلکاروں اور ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جاتی ہے تاکہ ان کے لئے اخلاقی اور ذہنی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے اور دباؤ سے متعلق مسائل کی وقت رہتے ہوئے نشاندہی کی جا سکے  ۔
  • شادی شدہ  افراد کے لئے رہائش، تفریحی سہولیات اور بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیم  سمیت فلاحی سرگرمیوں کی گھریلو ذمہ داریوں  کی ادائیگی کے لئے استحکام فراہم کرنا ۔
  • بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لئے یونٹ اور فارمیشن کی سطح پر کھیلوں اور سہولیات کے لئے اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ۔

 

2۔ اہلیت میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات: سپاہیوں اور افسروں کی ذہنی تندرستی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لئے درج ذیل اقدامات  کئے جا رہے ہیں :

  • تمام اہلکاروں کو سروس کے معاملات بشمول ہتھیاروں، سازوسامان اور انتظامیہ کے بارے میں اچھی تربیت دی جاتی ہے تاکہ لازمی کاموں اور فرائض کی انجام دہی کے لئے اعتماد اور مطلوبہ مہارت حاصل کی جا سکے۔
  • رسمی کاموں پر کم زور دیئے جانے کے ساتھ آپریشنز پر مبنی تربیت۔
  • تربیتی نصاب کا مقصد سپاہیوں اور افسروں کی مجموعی ترقی اور گرومنگ کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ سروس کی زندگی کے مختلف مراحل پر کام اور کردار کے مطابق فرائض انجام دے سکیں۔
  • تربیتی نظام الاوقات اور یومیہ /ہفتہ وار معمولات۔
  • تنخواہ اور الاؤنسز، استحقاق، فلاحی اسکیموں اور  سروس  میں موجود اور ریٹائرڈ اہلکاروں بشمول سپاہیوں اور افسروں کے لئے معلومات کا بروقت اعلان اور تشہیر  تاکہ تنظیم میں اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • جہاں قابل اطلاق ہو زیادہ موثر تربیت کے لئے سمیلیٹروں کا استعمال۔
  • کچھ آلات/ٹریڈ پر تربیت کے لئے لیڈ سروس کی شناخت کے لئے تینوں سروسز پر مبنی ایک مطالعہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مطالعہ نے تینوں خدمات میں مروجہ بہترین طریقوں کو اپنانے کی سفارش کی ہے تاکہ سروس میں موجود افسران اور جوانوں کی بہتر تربیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • جدید جنگ کے تقاضوں کے مطابق تربیت کے نمونوں کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے۔ آئی ٹی، سائبر، اسپیس جیسے نئے شعبے متعارف کرائے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ شامل کئے گئے اہلکاروں کے ساتھ پہلے سے دستیاب ہنر سے فائدہ اٹھانے کے لئے تربیتی نمونوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب گمن سنگھ دامور کے  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 8372


(Release ID: 1846343) Visitor Counter : 149
Read this release in: English , Telugu