وزارت دفاع

ساحلی سکیورٹی

Posted On: 29 JUL 2022 2:29PM by PIB Delhi

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ بھارتی ساحلی پٹی کی کوسٹل سرویلنس نیٹ ورک ( سی ایس این ) کے تحت قائم کئے گئے 46 راڈار اسٹیشنوں پر مشتمل چین آف اسٹیٹک سینسرز ( سی ایس ایس )  کے ذریعے  ہر وقت نگرانی کی جاتی ہے

کوسٹل ہائی ڈیفینیشن سرفیس وارننگ راڈارز کی چین کے ذریعے ساحلی نگرانی کا نظام ، ان ذرائع میں سے ایک ہے ، جس کے ذریعے ساحلی سکیورٹی کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ راڈار 2011 ء سے نصب کئے گئے ہیں اور  جن کے ماحولیات پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں  ۔

حکومت کی جانب سے ساحلی  سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے اور کمزور ساحلی ماحولیاتی نظام کو مزید موسمیاتی انحطاط سے بچانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  • بحری قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے ، ساحلی سکیورٹی ، آلودگی سے متعلق اقدامات ، تلاش اور بچاؤ اور دیگر مخصوص / تفویض کردہ فرائض کو انجام دینے کی خاطر نگرانی کے لئے روز مرہ کی بنیاد پر بحری جہازوں اور طیاروں  کی تعیناتی  ۔
  • کوسٹل سیکورٹی کے ذریعے گشت اور نگرانی پر بحری جہازوں کے ذریعے بڑی اور غیر اہم بندرگاہوں کے ساتھ تال میل ۔
  • تمام فریقین  کے درمیان تال میل کے لئے آئی سی جی کے ذریعے تمام ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ساحلی سلامتی کی خاطر  معیاری آپریٹنگ طریقہ ٔکار ( ایس او پیز )  کی تشہیر ۔
  • کوسٹل سیکورٹی مشقوں اور کوسٹل سیکورٹی آپریشنز کا انعقاد۔
  • ساحلی سکیورٹی کے طریقہ ٔکار کو مضبوط بنانے کے لئے ماہی گیروں کے درمیان بیداری لانے کی خاطر کمیونٹی انٹرایکشن پروگرام (سی آئی پیز) کے ذریعے ساحلی برادری کے ساتھ تال میل ۔
  • انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعے بحری پولیس اور مشترکہ ساحلی گشت ( جے سی پی ) کے لئے  صلاحیت سازی اور تربیت۔
  • زمینی ذرائع سے سمندروں میں بہنے والے پلاسٹک کو جمع کرنے کے لئے این جی اوز اور این سی سی کے تعاون سے ’ پنیت ساگر ابھیان ‘ اور ’ سوچھ ساگر ابھیان ‘ کے تحت سمندروں کو پلاسٹک سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز ۔
  • سمندر میں پھیلنے والے تیل سے بحری ماحولیات کے تحفظ کے لئے آلودگی سے نمٹنے والے جہاز اور ٹیموں کی تعیناتی ۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب سنیل کمار سنگھ اور جناب سنجے کاکا پاٹل کے سوال کا تحریری جواب  دیتے ہوئے فراہم کیں ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 8370



(Release ID: 1846341) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Telugu