وزارت دفاع
ایک رینک ایک پنشن سکیم
Posted On:
29 JUL 2022 2:28PM by PIB Delhi
حکومت نے لیٹرنمبر 12(1)/2014/ڈی(پی ای این/پی او آئی)- پارٹ-II مورخہ07 نومبر2015 کے ذریعے ایک رینک ایک پنشن (او آر او پی) اسکیم کو نافذ کیا ہے اور وزات دفاع کے لیٹر نمبر 12(1)/2014/ڈی(پی ای این/پی او آئی)-پارٹ-II مورخہ 03 فروری2016 کے ذریعے، پنشن کے تعین کے لیے، ٹیبلز جاری کی گئیں ہیں۔
معزز سپریم کورٹ نے اپنے حکم مورخہ 16فروری2022 کے ذریعے ہدایت جاری کی تھی کہ مورخہ 07 نومبر 2015 کے مواصلات کے لحاظ سے، پانچ سال کی میعاد ختم ہونے پر یکم جولائی 2019 سے ری فکسیشن کی مشق کی جائے گی۔ یکم جولائی2019 سے، او آر او پی کے تحت، پنشن پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے۔
یہ معلومات دفاع کے وزیر ملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں شری راج موہن یونیتھن کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.8368
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1846293)