خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی ای ایمز ملک میں کام کر رہے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2022 1:04PM by PIB Delhi

اس وقت ہمارے ملک میں فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم) کے دو قومی ادارے کام کر رہے ہیں،ایک ہریانہ کے کنڈلی میں اور دوسرا تمل ناڈو کے تھنجاور میں ہے۔

دونوں اداروں کی طرف سے فوڈ ٹیکنالوجی اور اور اس  منسلک  شعبوں میں پیش کردہ کورسز ؛ ایم ٹیک، بی ٹیک اور پی ایچ ڈی ہیں۔ ایم بی اے کورس این آئی ایف ٹی ای ایم کنڈلی کے ذریعہ کرایا  جاتا ہے۔

افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے طلباء کی منظور شدہ تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مرکزی فنڈ سے چلنے والے دیگر ادارے/یونیورسٹیاں، ریاست سے چلنے والے ادارے/ یونیورسٹیاں اور نجی ادارے/ یونیورسٹیاں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں  میں افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ  کو پورا کرنے کے لیے

فوڈ ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک خاص علم میں مہارت کے کورسز میں ڈگری، پوسٹ گریجویٹ ڈگری اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری آفر کرتے ہیں۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت  (ایم او ایف پی آئی) کی طرف سے دونوں این آئی ایف ٹی ای ایمز کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ جائزہ کمیٹی نے بتایا ہے کہ دونوں ادارے اپنے قیام سے لے کر اب تک مطلوبہ مقاصد کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔  ادارے  کے لیے فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کے عصری شعبوں میں بین الاقوامی شہرت کے دیگر اسی طرح کے اداروں  کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے نئے مواقع بھی شروع کیے گئے ہیں۔

ایم او ایف پی آئی، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اور پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس) کے ذریعے ڈبہ بند خوارک  کے شعبے میں روزگار پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگلے پانچ سالوں کے لیے کوئی خاص ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

 یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*********************

 

 

(ش ح ۔  ع ح۔)

29.07.2022

U.No. 8361


(ریلیز آئی ڈی: 1846159) وزیٹر کاؤنٹر : 137
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu