خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
مرکزی شعبے کی سرپرست اسکیم سپمدا
Posted On:
29 JUL 2022 1:03PM by PIB Delhi
وزارت اسکیم پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کر رہی ہے، جو دروازے سے خوردہ بازاروں تک موثر سپلائی چین کے بندوبست کے ساتھ جدید بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے ایک جامع پیکیج ہے۔ یہ نہ صرف ملک میں ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیتا ہے بلکہ کسانوں کو بہتر منافع فراہم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے، پروسیسنگ کی سطح کو بڑھانے اور پراسیس شدہ کھانوں کی برآمد کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
سمپدا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے پی ایم کے ایس وائی کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت منظور شدہ مختلف پروجیکٹوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔
وزارت کی طرف سے پی ایم کے ایس وائی کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت اب تک 21058.29 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ ڈبہ بنڈد خوراک یونٹس کے قیام کے لیے کل 853 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور 6673.74 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔جن میں سے 4444.25 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں بالترتیب 216.81 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ اور 70.014 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ کی پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیت شامل ہے، جس سے 41,42,917 کسانوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور 10,61,361 روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔
یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*********************
(ش ح ۔ ع ح۔)
29.07.2022
U.No. 8360
(Release ID: 1846158)
Visitor Counter : 116